چترکوٹ کے پاس واسکو ڈی گاما- پٹنہ ایکسپریس پٹری سے اتری، تین افراد ہلاک

Nov 24, 2017 09:19 AM IST | Updated on: Nov 24, 2017 09:27 AM IST

چترکوٹ۔ پٹنہ سے گوا مڈگاؤ جانے والی واسکو ڈی گاما - پٹنہ ایکسپریس کے 13 ڈبے آج صبح اترپردیش کے چترکوٹ کے نزدیک مانک پور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثہ میں تین افراد کی موت ہوگئی اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ حادثہ صبح سویرے چار بجے پیش آیا۔ حادثہ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن اندیشہ ہے کہ پٹری میں شگاف آنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔

زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ سینئر ریل اور پولیس افسران راحت اور بچاؤ کاموں کا جائزہ لینے کےلئے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

چترکوٹ کے پاس واسکو ڈی گاما- پٹنہ ایکسپریس پٹری سے اتری، تین افراد ہلاک

حادثہ کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن اندیشہ ہے کہ پٹری میں شگاف آنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔

فی الحال، ٹرین حادثے میں متاثر ڈبوں کے سوا باقی 7 ڈبوں کے ساتھ  ٹرین کو آگے روانہ کر دیا گیا ہے۔ وہیں، دیگر مسافروں کے لئے ایک اسپیشل ٹرین کا نظم بھی کیا گیا ہے۔ کچھ مسافروں کو سڑک کے ذریعہ بھی بھیجا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز