ملائم، اکھلیش، مایاوتی، راجناتھ سمیت 6 سابق وزرائے اعلیٰ کو 15 دنوں میں سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اترپردیش کے ریاستی محکمہ جائیداد نے 6 سابق وزرائے کو 15 دنوں کے اندر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ اسٹیٹ پراپرٹی کمیٹی کی جانب سے اس معاملے میں سابق وزیراعلیٰ این ڈی تیواری، کلیان سنگھ، راجناتھ سنگھ، ملائم سنگھ، مایاوتی اور اکھلیش یادو کو نوٹس بھیجا گیاہے۔

May 17, 2018 11:52 PM IST | Updated on: May 17, 2018 11:54 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اترپردیش کے ریاستی محکمہ جائیداد نے 6 سابق وزرائے کو 15 دنوں کے اندر سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ اسٹیٹ پراپرٹی کمیٹی کی جانب سے اس معاملے میں سابق وزیراعلیٰ این ڈی تیواری، کلیان سنگھ، راجناتھ سنگھ، ملائم سنگھ، مایاوتی اور اکھلیش یادو کو نوٹس بھیجا گیاہے۔

سپریم کورٹ نے اترپردیش منسٹرس سیلریز، الائونس اور دیگر سہولیات والے قانون میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم میں کہا کہ ایک بار وزیراعلیٰ اپنے عہدہ سے ہٹ جاتا ہے تو وہ ایک عام شہری ہوجاتا ہے۔

ملائم، اکھلیش، مایاوتی، راجناتھ سمیت 6 سابق وزرائے اعلیٰ کو 15 دنوں میں سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس

ملائم سنگھ کے پاس سب سے بڑا بنگلہ

سپریم کورٹ کے اس حکم کا اثر اترپردیش کے 6 سابق وزرائے اعلیٰ پر پڑے گا۔ این ڈی تیواری، کلیان سنگھ، ملائم سنگھ اور مایاوتی ، ان سبھی میں سے سب سے بڑا بنگلہ سماجوادی کے رہنما ملائم سنگھ یادو کو الاٹ کیا گیا ہے۔ ریاستی محکمہ جائیداد کے مطابق ملائم سنگھ کا بنگلہ 2436 اسکوائر میٹر میں پھیلا ہے اور اس میں 25 کمرے ہیں۔ 5 وکرمادتیہ مارگ پر واقع اس بنگلے کا بنیادی کرایہ بھی محض 4212 روپئے ہے۔ بیسک کرایے میں واٹر ٹیکس اور ہوم ٹیکس کو جوڑ کر ماہانہ کرایہ وصول کیاجاتا ہے۔ جبکہ موجودہ وقت میں لکھنؤ میں ایک کمرے کے فلیٹ کا کرایہ 6 ہزار سے 7 ہزار روپئے کے درمیان ہے۔

 

 

ملائم سنگھ کے ٹھیک برابروالا بنگلہ 4 وکرمادتیہ مارگ ان کے بیٹے اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کا ہے۔ یہی نہیں ان دونوں بنگلوں کے درمیان اندر سے ہی آنے جانے کا بھی راستہ ہے۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کا کرایہ بھی اتنا ہی ہے۔

چار بار وزیراعلیٰ رہ چکیں بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا سرکاری بنگلہ 13 اے مال ایوینیو ہے۔ اس بنگلے کا کرایہ بھی 4212 ہی ہے۔ حالانکہ کہا جارہا ہے کہ شاید مایاوتی کو بنگلہ خالی نہ کرناپڑے کیونکہ ان کی رہائش گاہ کے نصف حصے میں امبیڈکر اور کانشی رام کی مورتی بنی ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا بنگلہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکاری رہائش گاہ 5 کالی داس مارگ کے بغل میں ہی ہے۔ راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ اور این ڈی تیواری کا بنگلہ بھی مال ایوینیو میں ہی ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز