وارانسی حادثہ : زیر تعمیر پل کا حصہ منہدم،18 کی موت،25 زخمی

وارانسی میں منگل کو کینٹ اسٹیشن کے سامنے زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا ہے۔اس کی زد میں کئی گاڑیاں آگئی ہیں۔حادثے میں این ڈی آر ایف کی ٹیم نے 16 موتوں کی تصدیق کی ہے۔موت کا اعدادوشمار بڑھ سکتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق 25 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

May 15, 2018 08:09 PM IST | Updated on: May 15, 2018 10:15 PM IST

وارانسی میں منگل کو کینٹ اسٹیشن کے سامنے زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا ہے۔اس کی زد میں کئی گاڑیاں آگئی ہیں۔حادثے میں این ڈی آر ایف کی ٹیم نے 18 موتوں کی تصدیق کی ہےاور 25 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔

جانکاری کے مطابق حادثے میں 50 لوگوں کے دبنے کا اندیشہ ہے۔قریب 12 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔حالانکہ ابھی تک مہلوکین اور زخمیوں کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ادھر پل گرنے کے حادثے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔علاقے کو مقامی پولیس نے تحفظ کے نظریے سے گھیر لیا ہے۔ادھر موقع پر مقامی انتظامیہ کو لوگوں کے غصے کا بھی سامنا کرنا پرا۔راحت بچاؤ کا کام شروع ہو گیا ہ۔ادھر موقع پر موجود لوگ بھی راحت کے کام میں ساتھ دے رہے ہیں۔

وارانسی حادثہ : زیر تعمیر پل کا حصہ منہدم،18 کی موت،25 زخمی

وارانسی میں زیر تعمیر فلائی اوور گرا:فوٹو نیوز 18

Loading...

اس حادثے کے بعد پی ایم مودی نے ٹویٹ کر کےغم کا اظہار کیا ہے۔مودی نے زخموں کیلئے خدا سے دعا کی ہے کہ انہیں جلد ہی صحت یابی نصیب ہو۔

مودی نے بتایا کہ اس موضوع پر انہوں نے سی ایم یوگی سے بات کی ہے ساتھ ہی احکام دئے ہیں کہ متاثروں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔  

تو وہیں سی ایم یوگی نے زخمیوں کو 2 لاکھ اور مرنے والوں کو 5 لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا۔  

جانکارئ کے مطابق کینٹ علاقے میں یہ فلائی اوور موجود ہے۔جس پر عرصے سے تعمیری کام چل رہا تھا۔منگل کی شام اچانک اس کا ایک حصہ گر گیا۔اس میں موقع پر موجود کئی گاڑیاں دب گئیں۔وہیں کئی لوگ بھی دب گئے۔معاملہ سگرا تھانہ علاقے کے لہرتارا کا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز