!وارانسی حادثہ:راج ببر بولے۔پل کے لئے توڑے گئے تھے 3 مندر،یہ بھگوان کا قہر ہے

یوپی کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر بدھ کو وارانسی پہنچے،راج ببر نے یہاں فلائی اوور حادثے مین زخمی لوگوں سے ملاقات کی اوران کی کیفیت جانی۔اس کے بعد میڈیا سے بات چیت کی

May 16, 2018 05:53 PM IST | Updated on: May 16, 2018 06:02 PM IST

یوپی کانگریس کمیٹی کے صدر  راج ببر بدھ کو وارانسی پہنچے،راج ببر نے یہاں فلائی اوور حادثے میں زخمی لوگوں سے ملاقات کی اوران کی کیفیت جانی۔اس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں راج ببر نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ پل کو انتخابات سے پہلے تیار کرنے کیلئے تین ونائک مندروں کو توڑا گیا تھا۔اس لئے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ حادثہ بھگوان ونائک کے شراپ کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران راج ببر نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی نشانہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ بنارس کے رکن پارلیمنٹ ہونے کے ناطے پی ایم مودی کو یہاں آنا چاہئے تھا۔لیکن وہ کرناٹک انتخابات میں مصروف رہے۔راج ببر نے ریاستی حکومت سے مہلوکین کے اہل خانہ کو 50۔50 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 10۔10 لاکھ روپئے معاوضہ دینے کی بھی مانگ کی ہے۔

!وارانسی حادثہ:راج ببر بولے۔پل کے لئے توڑے گئے تھے 3 مندر،یہ بھگوان کا قہر ہے

وارانسی پہنچے راج ببر نے زخمیوں سے کی ملاقات

Loading...

واضح ہو کہ اتر پردیش کے وارانسی میں منگل کے روز ایک بڑا حادثہ  پیش آیا۔ کینٹ اسٹیشن کے سامنے زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا ۔اس کی زد میں کئی گاڑیاں آئیں۔اس حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 30سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔معاملے میں یوپی سیتو نگم کے چیف پروجیکٹ منیجر سمیت چار افسران معطل کر دئے گئے ہیں۔

وہیں سیتون نگم اور تعمیراتی ادارے کے خلاف سگرا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔معاملے میں آئی پی سی دفعہ 304،308،427 اور ¾میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں غیر ارادتا قتل،قتل کی کوشش،عوامی اثاثہ اور جائیداد کے نقصانات کی بھی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

معاملےمیں سی ایم یوگی نے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی ہے اور مہلوکین کے اہل خانہ کو 5۔5 لاکھ راپئے اور زخمیوں کو 2۔2 لاکھ روپئے کا معاوضہ کااعلان کیا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز