اترپردیش : اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور واک آوٹ کے درمیان یوپی کوکا بل پاس ، وزیر اعلی یوگی نے کہی یہ بات 

اترپردیش میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان اترپردیش کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائمس بل(یو پی کوکا)2017 پاس ہوگیا ہے ۔

Dec 21, 2017 07:52 PM IST | Updated on: Dec 21, 2017 08:21 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان اترپردیش کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائمس بل(یو پی کوکا)2017 پاس ہوگیا ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں نے اس کے خلاف واک آوٹ کیا اور یہ بل اپوزیشن کی غیر موجودگی میں ہی پاس ہوا۔ اس سے پہلے اس بل پر اسمبلی میں بحث ہوئی ۔ بحث کے دوران وزیر اعلی نے قانون سازی میں اپوزیشن جماعتوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس کا استعمال سیاسی انتقام کے لئے نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلی یوگی نے کہاکہ اس قانون کے استعمال میں کسی طرح کی جانبداری نہیں برتی جائے گی۔ قانون بن جانے کے بعد اس سے ریاست میں منظم جرائم میں کمی آئے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اس قانون کو انتہائی سخت اور ریاست میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ کرنے جیسے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نئے قانون سے اپوزیشن لیڈروں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔اس قانون کو اپوزیشن لیڈروں کوپریشان کرنے کے لئے نہیں لایا جارہا ہے۔ بی جے پی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس پر یقین رکھتی ہے ۔ ہم ریاست کی خدمت کے لئے آئے ہیں انتقام لینے کے لئے نہیں۔

اترپردیش : اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور واک آوٹ کے درمیان یوپی کوکا بل پاس ، وزیر اعلی یوگی نے کہی یہ بات 

انہوں نے کہا کہ ریاست میں منظم جرائم کی وجہ سے حکومت کی بدنامی ہورہی ہے ۔ کچھ لوگ حکومت کے امیج کو خراب کرنے کے لئے سازش کررہے ہیں۔ ان لوگوں نے حکومت کو ایسا قانون بنانے کے لئے مجبور کیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز