Live Results Assembly Elections 2018

اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان اسمبلی میں يوپی كوكا سے متعلق بل پیش

لکھنؤ۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود اسمبلی میں آج اترپردیش كنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم بل (يوپي كوكا) 2017 کو حکومت نے ایوان میں پیش کر دیا۔

Dec 20, 2017 03:31 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 03:35 PM IST

لکھنؤ۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود اسمبلی میں آج اترپردیش كنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم بل (يوپي كوكا) 2017 کو حکومت نے ایوان میں پیش کر دیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس بل کو وقفہ صفر کے دوران ایوان کے ٹیبل پر رکھا۔ اسپیکر ہردےنارائن دکشت نے اسے پیش کرنے کیلئے ایوان کی اجازت مانگی۔ حکمراں فریق نے بل پیش کرنے کے لیے 'ہاں' کہا جبکہ اپوزیشن اسے ٹیبل پر رکھنے کی مخالفت کرتا رہا۔

اس بل کے اسمبلی میں منظور ہونے کا امکان ہے۔ لیکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) میں یہ ملتوی ہو سکتا ہے کیونکہ وہاں اپوزیشن ارکان کی تعداد حکمراں فریق سے زیادہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ  یہ مہاراشٹر کے مکوکا کی طرز پر بنایا گیا قانون ہے اور اس سے منظم جرائم میں کمی آئے گی۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ اس قانون کا وسیع پیمانے پر غلط استعمال ہونے کا امکان ہے۔

اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان اسمبلی میں يوپی كوكا سے متعلق بل پیش

اسمبلی میں بولتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز