پانچ سو روپے کے نوٹ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہیں ہوا

Aug 08, 2017 02:57 PM IST | Updated on: Aug 08, 2017 02:57 PM IST

نئی دہلی۔  پانچ سو روپے کے دو طرح کے نوٹ چھاپنے کا الزام لگاتے ہوئے راجیہ سبھا میں آج کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہیں ہو سکا اور تین بار ملتوی کے بعد ایوان کی کارروائی ایک بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ اس سے پہلے وقفہ صفر میں کانگریس کے کپل سبل نے یہ معاملہ اٹھایا تو ایوان میں ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کی گئی۔ سوال کے دوران بھی کانگریسی ارکان نے پہلے کی طرح ہنگامہ جاری رکھا جس کی وجہ سے 15 منٹ کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ سوا 12 بجے کانگریسی رکن پہلے کی طرح نعرے بازی کرتے ہوئے نشست گاہ کے سامنے آ گئے۔ انہوں نے کارروائی نہیں چلنے دی۔

ہنگامے کی صورت حال دیکھتے ہوئے چیئرمین حامد انصاری نے ایوان کی کارروائی ایک بجے تک ملتوی کر دی۔ اس سے پہلے ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے صبح ضروری قانون سازی کام کاج نمٹانے کے لئے جیسے ہی کارروائی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو کانگریس کے کپل سبل نے نظام کا سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں پانچ سو روپے کے دو قسم کے نوٹ دستیاب ہیں۔ اس سے کشمکش کی صورت حال پیدا ہو رہی ہے۔

پانچ سو روپے کے نوٹ پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ، وقفہ صفر اور وقفہ سوال نہیں ہوا

فائل فوٹو

انہوں نے پانچ سو روپے کے نوٹ کی فوٹو کاپی لہراتے ہوئے کہا کہ ایک طرح کا نوٹ ریزرو بینک جاری کر رہا ہے جبکہ دوسری طرح کی نوٹ پارٹی جاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی کے نام پر حکومت نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اس لئے اسے اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ہے۔ مسٹر سبل کی حمایت میں کانگریس سمیت حزب اختلاف کے کئی اراکین کھڑے ہوگئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز