سول سروس امتحان کے نتائج کا اعلان ، كےآر نندنی نے کیا ٹاپ ، ٹاپ 100 میں 10 مسلم امیدوار شامل

May 31, 2017 08:27 PM IST | Updated on: May 31, 2017 11:38 PM IST

نئی دہلی : یو پی ایس سی سول سروس امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کرناٹک کی كےآر نندنی نے ٹاپ کیا هے۔ جبکہ انمول شیر سنگھ بیدی اور گوپال كرشن رونانكي بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ سال رواں ٹاپ 100 کامیاب امیدواروں میں 10 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔

ٹاپ 100 میں شامل کامیاب مسلم امیدواروں میں بلال محی الدین بھٹ (رینک 10)، مزمل خان (رینک 22) شیخ تنویر آصف (رینک 25)، حمنہ مریم (رینک 28)، ظفر اقبال (رینک 39) رضوان باشاشیخ (رینک 48)۔ شیخ عبدالرحمان ایس (رینک 62)، تنائی سلطان (رینک 63) عارف احسن (رینک 74) اور سعید فخر الدین حامد (رینک 86) شامل ہیں۔

سول سروس امتحان کے نتائج کا اعلان ، كےآر نندنی نے کیا ٹاپ ، ٹاپ 100 میں 10 مسلم امیدوار شامل

یو پی ایس سی کی جانب سے بدھ کو نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ اس کے تحت 1099 امیدواروں کے نام سرکاری سروس کے لئے بھیجے گئے ہیں جبکہ 220 امیدواروں کے نام ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ ٹاپ 10 میں تین خواتین شامل ہیں۔ نندنی کے علاوہ سومیا پانڈے اور شویتا چوہان بھی ٹاپ 10 میں شامل رہیں۔ نتائج میں جنرل کٹیگری سے 500، او بی سی سے 347، ایس سی سے 163 اور ایس ٹی سے 89 امیدوار منتخب ہوئے۔

خیال رہے کہ یہ لگاتار تیسراسال ہے ، جب خاتون امیدوار نے یو پی ایس سی سول سروس میں ٹاپ کیا ہے۔ نندنی سے پہلے 2015 میں ٹینا ڈابي اور 2014 میں ارا سنگھل نے ٹاپ کیا تھا۔ 2014 یو پی ایس سی سول سروس امتحانات میں تو ٹاپ تھری میں صرف خواتین ہی رہی تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز