چوتھی مرتبہ میں یو پی ایس سی ٹاپ کرنے والی نندنی نے بتایا کامیابی کا راز، کہی یہ بات

May 31, 2017 11:18 PM IST | Updated on: May 31, 2017 11:19 PM IST

انڈین ریونیو سروس کی افسر نندنی كےآر نے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ فی الحال وہ فرید آباد میں نیشنل کسٹم، ایکسائز اینڈ ناركوٹكس اکیڈمی میں زیر تربیت ہیں۔ یو پی ایس سی کے نتائج میں انمول شیر سنگھ بیدی دوسرے نمبر پر رہے۔ ٹاپ 25 میں سات خواتین اور 18 مرد ہیں۔

کرناٹک کی رہنے والی نندنی نے بتایا کہ آئی اے ایس بننا ان کا خواب تھا۔ یہ ان کی چوتھی کوشش تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 'یہ خواب کے سچ ہونے کے مترادف ہے۔ میں ہمیشہ ہی آئی اے ایس افسر بننا چاہتی تھی۔ ' انہوں نے 2014 میں بھی سول سروسز امتحان پاس کیا تھا اور انہیں انڈین ریونیو سروس ملی تھی۔ نندنی او بی سی کٹیگری سے آتی ہیں۔

چوتھی مرتبہ میں یو پی ایس سی ٹاپ کرنے والی نندنی نے بتایا کامیابی کا راز، کہی یہ بات

انہوں نے بنگلور کے ایم ایس رمیيا ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سے سول انجینئرنگ میں گریجویشن کی تعلیم حاصل کی ہے۔ سول سروسز امتحان میں انہوں نے کنڑادب کو اختیاری زبان کے طور پر منتخب کیا تھا۔

نندنی نے نتائج کے بعد کہا کہ 'لڑکیوں کو خود پر یقین ہونا چاہئے اور اپنی ترقی کے لئے لڑکیوں کو کام کرنا چاہئے۔ میں اپنی فیملی کو کریڈٹ دینا چاہتی ہوں۔ نندنی کے بھائی نے کہا کہ 'میں زیادہ نندنی کو پریشان کرتا ہوں، بہن بہت پرسکون ہیں۔ ٹاپ کا تو پتہ نہیں تھا ، مگر دیدی کو دیکھ کر اچھا لگتا تھا اور ان سے ترغیب ملتی تھی ۔ يوجي میں بہن نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ یہ لمحات بہت ناقابل بھروسہ ہیں ۔ محنت جب کرتی تھی تو لگتا تھا کہ وہ اچھا کر لیں گی۔ اب یقین نہیں ہو پا رہا ہے کہ فرسٹ رینک آئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز