امریکی اداروں کے ساتھ روابط کی تاریخ کافی قدیم : لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ

امریکی سفارت خانے کے ایک تین نفری وفد نے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ(ریٹائرڈ) سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

Feb 22, 2017 09:59 PM IST | Updated on: Feb 22, 2017 09:59 PM IST

علی گڑھ: نئی دہلی میں واقع امریکی سفارت خانے کے ایک تین نفری وفد نے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ(ریٹائرڈ) سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔امریکی وفد کی قیادت سفارت خانے کے منسٹر کاؤنسلر مسٹر ایوان بوئل ہائیڈ کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران مسٹر بوئل ہائیڈنے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور امریکی یونیورسٹیوں کے مابین تعلیمی تعاون اور طلبأ کے تبادلہ کے امکانات پر گفت و شنید کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس ملاقات سے مستقبل قریب میں اے ایم یو اور امریکی یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمت کے باب وا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان مستحکم دوستانہ روابط ہیں اور ان روابط کو تعلیمی تعاون اور اشتراک سے مزید تقویت حاصل ہوگی۔

امریکی اداروں کے ساتھ روابط کی تاریخ کافی قدیم : لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ

اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ( ریٹائرڈ) نے کہا کہ اے ایم یو کے امریکی اداروں کے ساتھ روابط کی تاریخ کافی قدیم ہے اور مختلف امریکی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی تبادلہ کے میدان میں مفاہمتی معاہدے کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر بوئل ہائیڈ کے دورے سے اس رشتے کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔اس ملاقات کے دوران امریکی وفد میں شامل مسٹر دنیش دوبے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے افسر رابطۂ عامّہ مسٹر عمر سلیم پیرزادہ بھی موجود تھے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز