مولانا کلب جواد نقوی نے ایران میں حملے کی تنقید کی ، کہا : امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کے تعاون سے چلتا ہےدہشت گردی کا پورا نیٹ ورک

Jun 07, 2017 08:44 PM IST | Updated on: Jun 07, 2017 08:44 PM IST

لکھنو : شیعہ مذہبی رہنما اور مجلس ہند کے صدر مولانا کلب جواد نقوی نے ایران کی پارلیمنٹ اور ملک کے سابق سپریم مذہبی لیڈر آیت اللہ خمینی کے مزار پر بدھ کو ہوئے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کی شدید مذمت کی ہے۔

مولانا نے کہا کہ دنیا میں واحد ایران ایسا اسلامی ملک ہے، جہاں دہشت گردانہ حملوں پر حکومت کا مکمل کنٹرول تھا، لیکن امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کرنے والے مسلم ممالک کی حمایت کے بعد اب ایران کو بھی دہشت گردی کی آگ میں جلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مولانا کلب جواد نقوی نے ایران میں حملے کی تنقید کی ، کہا : امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کے تعاون سے چلتا ہےدہشت گردی کا پورا نیٹ ورک

مولانا نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے اور اسلامی ممالک کے ساتھ ان کی بات چیت کا مقصد ایران کے خلاف نام نہاد اسلامی حکومتوں کو متحد کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے سعودی عرب کے دورے کے بعد ایران میں دہشت گردانہ حملے کا ہونا بتاتا ہے کہ دہشت گردی کا پورا نیٹ ورک امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے تعاون سے چلتا ہے۔ اسلام دشمن طاقتوں کی نگاہ اب بھی ایران پر ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز