علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی میں یوسف علی اَیکویٹکس اینڈ اسپورٹس کامپلیکس کا افتتاح

Apr 24, 2017 07:32 PM IST | Updated on: Apr 24, 2017 07:32 PM IST

علی گڑھ ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ (ویٹرن) نے حال ہی میں یونیورسٹی کے نو قائم شدہ یوسف علی اَیکویٹکس اینڈ اسپورٹس کامپلیکس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے  وائس چانسلر نے یونیورسٹی گیمس کمیٹی کے سکریٹری سے کہا کہ وہ اس بڑے اسپورٹس کامپلیکس کا اس کی تعمیر کے مقاصد کے مطابق استعمال کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس خصوصی کامپلیکس کے قیام سے طلباء اپنی نصابی سرگرمیوں کے علاوہ کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب بھی متوجہ ہوں گے۔

            یوسف علی اَیکویٹکس اینڈ اسپورٹس کامپلیکس کے تعمیری پروجیکٹ کے او ایس ڈی پروفیسر محمد کلیم الدین احمد نے بتایا کہ اس کی تعمیر کا کام کیرالہ کے نامور تاجر اور ممتاز کمپنی لولو گروپس کے مالک مسٹر یوسف علی کے ذریعے کئے گئے مالی تعاون کے باعث ممکن ہو سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کامپلیکس کی تعمیر میں تقریباّ 7.25 کروڑ کی لاگت آئی ہے جو کہ یونیورسٹی میں ہو رہے تعمیراتی کاموں میں اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ پروفیسر احمد نے مستقبل میں بھی یونیورسٹی میں اس قسم کے ترقیاتی کاموں کے انعقاد کی امید ظاہر کی ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی میں یوسف علی اَیکویٹکس اینڈ اسپورٹس کامپلیکس کا افتتاح

            یونیورسٹی گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر ایم شعیب ظہیر نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقعہ پر یونیورسٹی انجینئر مسٹر عارف نظیر ، زیڈ ایچ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پرنسپل پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ ، ای سی ممبر مسٹر نسیم عالم ، کورٹ ممبر مسٹر جاوید سعید ، الیکٹرسٹی شعبہ کے ممبر اِن چارج ڈاکٹر محمد ریحان ، پروفیسر مبارک حسین، پروفیسر ضیا الرحمان ، پروفیسر شاداب خورشید ، ڈاکٹر حسن امام ، ڈاکٹر شعیب احمد ، ڈاکٹر ارینہ خان، پروفیسر ظفر محفوظ نعمانی ، اسسٹنٹ انجینئر مسٹر مصاحب علی اور مسٹر عبد اللہ کے علاوہ بڑی تعداد میں اساتذہ ، طلباء اور اسٹاف ممبران موجود تھے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز