لکھنو میں ہائی وولٹیج ڈراما جاری ، تختہ پلٹ کے بعد اب اکھلیش حامیوں کا ایس پی دفتر پر قبضہ، نریش اتم بنے ریاستی صدر

Jan 01, 2017 05:05 PM IST | Updated on: Jan 01, 2017 05:10 PM IST

لکھنو : اکھلیش یادو کو آج ہی لکھنؤ کے جنیشور مشرا پارک میں منعقدہ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں سماج وادی پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے عہدہ حاصل کرنے کے بعد سے ہی کام کاج شروع کر دیا۔ پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدہ سے برطرف شیو پال سنگھ یادو کے مقام پر اکھلیش نے پارٹی کے نائب صدر نریش اتم کو ریاستی ایس پی کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔

قانون ساز کونسل کے رکن نریش اتم نے حال ہی میں وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ہمیر پور کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ شیو پال یادو کو ہٹانے کے بعد قومی صدر اکھلیش یادو کا نریش اتم کی تعیناتی پہلا بڑا فیصلہ ہے۔ اکھلیش نے شیو پال سنگھ یادو کی جگہ نریش اتم کو ایس پی ریاستی صدر بنایا ہے۔

لکھنو میں ہائی وولٹیج ڈراما جاری ، تختہ پلٹ کے بعد اب اکھلیش حامیوں کا ایس پی دفتر پر قبضہ، نریش اتم بنے ریاستی صدر

نریش کو سماج وادی پارٹی کے دفتر میں شیو پال سنگھ یادو کے کمرے میں بٹھایا گیا ہے۔ نئے ریاستی صدر نے بھاری سیکورٹی کے درمیان اپنا عہدہ سنبھالا ۔ سماج وادی پارٹی کے دفتر پر اکھلیش حامیوں نے قبضہ کر کے نریش اتم کو شیو پال سنگھ کے کمرے میں بٹھایا۔ حامیوں نے شیو پال کے کمرے سے سامان کو بھی باہر پھینک دیا اور ساتھ ہی ساتھ ان کی نیم پلیٹ بھی توڑ ڈالی ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد نریش اتم نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر اکھلیش یادو 2017 میں وزیر اعلی بنیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز