اسمبلی انتخابات کے بعد اکھلیش ہی بنیں گے ریاست کے وزیر اعلی: ملائم سنگھ

سماج وادی پارٹی میں جاری 'دنگل کے درمیان پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو نے پیر کو کہا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے بعد اکھلیش یادو ہی ریاست کے وزیر اعلی بنیں گے۔

Jan 09, 2017 09:46 PM IST | Updated on: Jan 09, 2017 09:46 PM IST

لکھنو : سماج وادی پارٹی میں جاری 'دنگل کے درمیان پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو نے پیر کو کہا کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے بعد اکھلیش یادو ہی ریاست کے وزیر اعلی بنیں گے۔ پارٹی ٹوٹنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'پارٹی کے ٹوٹنے کا سوال ہی نہیں ہے، ہم سب ایک ہیں اور ہم جلد ہی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ 'پارٹی کے اتحاد کے لئے مکمل کوشش کی جارہی ہے اور پارٹی ٹوٹنے کا سوال ہی نہیں ہے.۔ خیال رہے کہ اس سے قبل انتخابی نشان پر دعویداری کو لے کر ملائم سنگھ یادو شیو پال اور امر سنگھ کے ساتھ الیکشن کمیشن جا چکے ہیں۔

اسمبلی انتخابات کے بعد اکھلیش ہی بنیں گے ریاست کے وزیر اعلی: ملائم سنگھ

ملائم نے اتوار کو پریس کانفرنس کر کے یہ بھی صاف کردیا تھا کہ وہ پارٹی کے قومی صدر ہیں اور شیو پال سنگھ یادو ریاستی پارٹی کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے یکم جنوری کو اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماج وادی پارٹی کے اجلاس کو فرضی قرار دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو منگل کو ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کی ملاقات ہو سکتی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز