فحش گانا بجانے سے روکا تو چلتی بس میں خاتون کانسٹیبل کی آبروریزی کی کوشش ، مار پیٹ کی دھمکی

یہ پورا معاملہ اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں پیش آیا ہے ۔

Oct 03, 2018 05:57 PM IST | Updated on: Oct 03, 2018 06:11 PM IST

روڈ ویز بس میں فحش گانا بجانے کی مخالفت کرنا خاتون کانسٹیبل کیلئے بڑی مصیبت کا سبب  بن گیا ۔ سفر کرتے وقت جب خاتون کانسٹیبل نے اس کیلئے منع کیا ، تو ڈرائیور اورکنڈکٹر اس کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے لگے۔ یہ دیکھتے ہی بس میں سوار دیگر مسافروں اور خاتون کانسٹیبل نے شور مچایا ۔ خاتون کانسٹیبل کی ہمت اور دیگر مسافروں کی مخالفت کی وجہ سے ایک بڑی واردات ہونے سے بچ گئی ۔

یہ پورا معاملہ اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں پیش آیا ہے ۔ کانسٹیبل ایک دن کی چھٹی لے کر سادے کپڑے میں اپنے گھر لکھنو جارہی تھی ۔ خاتون کانسٹیبل کے مطابق وہ جس بس سے بارہ بنکی جارہی تھی ، اس کا ڈرائیور فحش گانے تیز آواز میں بجا رہا تھا ۔ جب اس نے اس کی مخالفت کی ، تو ڈرائیور کے ساتھ ساتھ بس کنڈکٹر اور دوسرے ڈرائیور نے اس کے ساتھ فحش حرکتیں شروع کردیں ۔ خاتون کانسٹیبل نے بتایا کہ تینوں نے اس کی عزت لوٹنے کی بھی کوشش کی اور مخالفت کرنے پر مار پیٹ کی دھمکی دی ۔ خاتون کانسٹیبل کو مصیبت میں دیکھ کر جب بس پر سوار دیگر مسافروں نے اس کی مخالفت کی تو ان لوگوں ے مسافروں کو بھی مارنے کی دھمکی دی۔

فحش گانا بجانے سے روکا تو چلتی بس میں خاتون کانسٹیبل کی آبروریزی کی کوشش ، مار پیٹ کی دھمکی

علامتی تصویر

Loading...

تینوں کی خراب نیت دیکھ کر کانسٹیبل اور بس کے دیگرمسافروں نے شور مچانا شروع کردیا ، جس کے بعد ڈرائیور نے بس کو تیز رفتار سے چلا کر پلٹانے کی دھمکی دی ۔ کسی طرح خاتون بس سے اتر کر کوتوالی پہنچی اور اپنی آپ بیتی بتائی ۔ پولیس نے کانسٹیبل کی تحریر پر بس ڈرائیور ، کنڈکٹر اور دوسرے ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے ۔ بس کو ضبط کرکے دونوں ملزم ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ فرار بس کنڈکٹر کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

انیرودھ شکلا کی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں : خاتون نے خاتون پر لگایا ریپ کا الزام ، لیکن پولیس نہیں کر پا رہی کیس درج

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز