اترپردیش : پانی پینے آئی خاتون کی عصمت دری کی کوشش ، ناکام ہونے پر پھینکا تیزاب

اترپردیش کے ضلع بریلی کے دیہی علاقے میں پانی پینے آئی خاتون کی عصمت دری میں ناکام رہنے پر ایک گنا کولہوکے مالک نے تین خواتین پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید جھلس گئیں۔

Nov 09, 2018 06:02 PM IST | Updated on: Nov 09, 2018 06:02 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی کے دیہی علاقے میں پانی پینے آئی خاتون کی عصمت دری میں ناکام رہنے پر ایک گنا کولہوکے مالک نے تین خواتین پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید جھلس گئیں۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ لکڑی چننے کے لئے گاؤں سے باہر گئی تھی۔ شام تقریبا 6:00 بجے وہ آندا پور لکشمی نارائن گاؤں میں دیپک کے کولہو پر پانی پینے کے لئے گئی۔

الزم ہے کہ دیپک نے اسے پکڑ لیا اور اس کے ساتھ منھ کالا کرنے کی کو شش کی اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔ خاتون کے ذریعہ اس کی مخالفت کیے جانے پر دیپک نے اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی۔ خاتون کی چیخ و پکار کو سن کر خاندان کی دو خواتین اسے بچانے کے لئے پہنچیں تو دیپک نے ان پر کڑھائی میں بھرا تیزب پھینک دیا۔ تینوں خواتین تیزاب سے شدید طور سے جھلس گئیں۔

اترپردیش : پانی پینے آئی خاتون کی عصمت دری کی کوشش ، ناکام ہونے پر پھینکا تیزاب

علامتی تصویر

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ خواتین میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز