اترپردیش : بلند شہر میں مشتبہ حالات میں دو بہنوں کی جلی لاشیں برآمد ، ابتدائی جانچ میں گلا دبا کر قتل کا شبہ

Feb 02, 2018 01:12 PM IST | Updated on: Feb 02, 2018 01:12 PM IST

بلند شہر: اترپردیش میں بلند شہر کے بی بی نگر علاقہ میں مشتبہ حالات میں دو لڑکیوں کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ بہیر پور گاوں کے راہل کی شادی میں شامل ہونے آئی دو بہنوں کی کل دیر شام لاشیں برآمد ہوئیں۔ دونوں کی لاشیں جلی ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق راہل کے مکان سو اچانک چیخنے کی آواز آئی۔ لوگ جب تک پہنچتے تب تک راہل کی بہن شیلو اور شادی میں شریک ہونے ہاپڑ سے آئی اس کی ماموں ذات بہن شیوانی دم توڑ چکی تھیں۔

اترپردیش : بلند شہر میں مشتبہ حالات میں دو بہنوں کی جلی لاشیں برآمد ، ابتدائی جانچ میں گلا دبا کر قتل کا شبہ

مہلوک بہنوں کی فائل فوٹو۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں الگ الگ کمروں میں مردہ ملیں۔ ابتدائی جانچ کے مطابق ایسا لگتا ہے دونوں کا گلا دباکر قتل کیا گیا اور بعد میں انکی لاشوں کو آگ لگا دی گئی ۔ شیلو کی لاش چھت پر لٹکی ملی جبکہ شیوانی کی لاش کمرے میں پڑی ملی ۔اس لئے آنر کلنگ کے پہلو سے بھی جانچ کی جارہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز