اترپردیش : مسلمانوں اور دلتوں پر بڑھتے تشدد کے خلاف طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹیوںنے نکالا امن مارچ

Feb 13, 2018 07:50 PM IST | Updated on: Feb 13, 2018 07:50 PM IST

الہ آباد : اترپردیش میں مسلمانوں اور دلتوں پر بڑھتے تشدد کے خلاف الہ آباد میں طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے امن مارچ نکالا۔ گزشتہ دنوں الہ آباد میں ایک دلت طالب علم کو پیٹ پیٹ کرہلاک کئےجانے اور کاس گنج میں مسلمانوں کے خلاف ایک طرفہ کار روائی پرلوگوں نےاپنے غم وغصےکا اظہار کیا ۔ احتجاجیوں نے تشدد کےلئے یوگی حکومت کو ذمہ دار قراردیا ۔

امن مارچ میں شامل طلبہ نے الزام لگایا کہ ریاست میں دلتوں اور مسلمانوں کو جان بوجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ امن مارچ میں الہ آباد یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔ لوگوں نے تشدد کے ذریعہ ہلاک کئے جانے والے بے گناہ افراد کی یاد میں شمع روشن کی اور فرقہ پرستی مردہ باد کے نعرے لگائے ۔

اترپردیش : مسلمانوں اور دلتوں پر بڑھتے تشدد کے خلاف طلبہ تنظیموں اور سول سوسائٹیوںنے نکالا امن مارچ

امن مارچ میں شامل طلبہ کا کہنا تھا کہ ریاست میں دلتوں اور مسلمانوں کو جان بوجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز