Live Results Assembly Elections 2018

اناو : بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سینگر کے بعد اب ایس پی کونسلر عمران پر لگا آبروریزی کا الزمام

اترپردیش کے اناو میں بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف آبروریزی کے الزام کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ اناو میں ہی اب ایک خاتون نے سماجوادی پارٹی کے پارشد پر آبروریزی کا الزام عائد کیا ہے۔

Apr 15, 2018 05:48 PM IST | Updated on: Apr 15, 2018 05:48 PM IST

اناو : اترپردیش کے اناو میں بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف آبروریزی کے الزام کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ اناو میں ہی اب ایک خاتون نے سماجوادی پارٹی کے کونسلر پر آبروریزی کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر صفی پور سے سماجوادی پارٹی کے کونسلر عمران کے خلاف آبروریزی کا کیس درج کرلیا ہےاور واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کونسلر کے خلاف کیس درج کرکے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے اور جلد ہی سخت کارروائی کی جائے گی۔ متاثرہ نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ آبروریزی کے دوران کونسلر کے ایک ساتھی نے فحش ویڈیو بھی بنائی اور اب ویڈیو کے ذریعہ اس کو بلیک میل کررہا ہے۔

اناو : بی جے پی ممبر اسمبلی کلدیپ سینگر کے بعد اب ایس پی کونسلر عمران پر لگا آبروریزی کا الزمام

متاثرہ خاتون کی فائل فوٹو

ادھر متاثرہ کے والد کا الزام ہے کہ واقعہ کے دو مہینے بعد اب شکایت درج کی گئی ہے ، لیکن کونسلرکو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ وہیں اناو کے ایڈیشنل ایس پی کا کہنا ہے کہ شکایت کے وقت ہی ایف آئی آر درج کرلی گئی تھی اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

غور طلب ہے کہ اناو اجتماعی آبروریزی معاملہ میں بانگرمئو سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سات دنوں کی سی بی آئی حراست میں ہیں۔ کلدیپ سینگر کے بھائی اتل سینگر پر متاثرہ کے والد کے ساتھ بے رحمی سے مار پیٹ کا بھی الزام ہے ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی تھی۔ فی الحال اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی کررہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز