Live Results Assembly Elections 2018

اترپردیش ضمنی انتخابات : گورکھپور اور پھولپور میں چلی سائیکل ، کمل مرجھایا

اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایا وتی کی جوڑی حکمراں بی جے پی پر بھارتی پڑتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔

Mar 14, 2018 03:38 PM IST | Updated on: Mar 14, 2018 06:08 PM IST

لکھنو : اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور بی ایس پی سپریمو مایا وتی کی جوڑی حکمراں بی جے پی پر بھارتی پڑگئی ہے ۔ جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنی گڑھ مانی جانے والی گورکھپور سیٹ کو بھی نہیں بچاپائے ، وہیں نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کی پھولپور سیٹ بھی بی جے پی سے چھن گئی ہے ۔ دونوں سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اترپردیش کی گورکھپور سیٹ پرسماجوادی پارٹی کے امیدوار پروین نشاد اب 21 ہزار سے زئد ووٹوں سے بی جے پی امیدوار کو شکست دی ۔ ادھرپھولپور میں بھی سماجوادی پارٹی کے امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل نے بی جے پی کے امیدوار کو 59613 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرادیا ہے ۔

اترپردیش ضمنی انتخابات : گورکھپور اور پھولپور میں چلی سائیکل ، کمل مرجھایا

سماجوادی پارٹی امیدوار ناگیندر سنگھ پٹیل ۔ فوٹو : اے این آئی

یوپی کی ان دونوں نشستوں پر بی جے پی کے ساتھ ساتھ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا وقار داؤ پر لگا ہوا تھا ۔کیونکہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ تقریبا 20 سالوں پر گورکھپور سے لگاتار کامیاب ہو تے رہے ہیں اور اس سیٹ پر بی جے پی کی جیت تقریبا طے مانی جارہی تھی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز