گڑبڑی کی شکایت : اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے اسمبلی انتخابات میں استعمال کئے گئے ای وی ایم کو ضبط کرنے کا دیا حکم

Apr 27, 2017 05:25 PM IST | Updated on: Apr 27, 2017 05:25 PM IST

دہرادون : اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعرات کو دہرادون ضلع کی وكاس نگر اسمبلی سیٹ پر الیکشن میں استعمال کئے گئے تمام ای وی ایم کو ضبط کرکے کر جوڈیشیل حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ہائی کورٹ نے اس معاملہ میں الیکشن کمیشن، ریاستی الیکشن کمیشن، چیف سکریٹری اور الیکشن جیتنے والے بی جے پی کے امیدوار کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ 6 ہفتے میں نوٹس کا جواب مانگا گیا ہے۔

وكاس نگر اسمبلی سے کانگریس کے امیدوار نوپربھات کی درخواست پر ہائی کورٹ نے یہ حکم جاری کیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اور وكاس نگر سے کانگریس کے امیدوار نوپربھات نے ہائی کورٹ میں ای وی ایم میں گڑبڑی کو لے کر عرضی داخل کی تھی۔

گڑبڑی کی شکایت : اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے اسمبلی انتخابات میں استعمال کئے گئے ای وی ایم کو ضبط کرنے کا دیا حکم

خیال رہے کہ 11 مارچ کو آئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق وكاس نگر اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے منا سنگھ چوہان نے کانگریس امیدوار نوپربھات کو شکست دی تھی۔ منا سنگھ چوہان نے نوپربھات کو 6418 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد نوپربھات نے ای وی ایم میں گڑبڑی کا الزام لگاتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ درخواست پر جمعرات کو سماعت کے بعد عدالت نے یہ حکم جاری کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز