اب اتراکھنڈ کے مدارس میں بھی پڑھائی جائیں گی این سی ای آر ٹی کی کتابیں ، نیا تعلیمی نصاب تیار

اترپردیش کے مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں پڑھائی جانے کے یوگی حکومت کے فیصلہ کے بعد اب اترا کھنڈ میں بھی مدارس کے نصاب میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں شامل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہے

Nov 15, 2017 08:57 PM IST | Updated on: Nov 15, 2017 08:57 PM IST

دہرادون : اترپردیش کے مدارس میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں پڑھائی جانے کے یوگی حکومت کے فیصلہ کے بعد اب اترا کھنڈ میں بھی مدارس کے نصاب میں این سی ای آر ٹی کی کتابیں شامل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہے ۔ اترا کھنڈ مدرسہ بورڈ نے ایک نیا نصاب تیار کیا ہے اور نئے تعلیمی سال یعنی اپریل 2018 سے ریاست کے امداد یافتہ سبھی مدارس میں نئے نصاب کے تحت ہی تعلیم شروع کی جائے گی۔

اترا کھنڈ مدرسہ بورڈ کے ڈپٹی رجسٹرار حاجی اخلاق احمد نے نصاب میں تبدیلی کے بارے میں کہا کہ نصاب میں تبدیلی کے کچھ عرصہ بعد بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے ۔ ادھر ریاست کے وزیر تعلیم اروند پانڈے کا کہنا ہے کہ تجدید تعلیم سبھی طلبہ کیلئے ضروری ہیں اور اب مدارس کے طلبہ بھی جدید تعلیم سے لیس ہوسکیں گے۔

اب اتراکھنڈ کے مدارس میں بھی پڑھائی جائیں گی این سی ای آر ٹی کی کتابیں ، نیا تعلیمی نصاب تیار

قابل ذکر ہے کہ اترا کھنڈ مدرسہ بورڈ نے جدید تعلیم کے اعتبار سے پہلی مرتبہ اپنے نصاب میں تبدیلی کی ہے۔ دعوی کیا جارہا ہے کہ نیا نصاب نافذ ہونے کے بعد بچوں کی تعلیم میں دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا اور ریاست میں مدارس میں تعلیم حاصل کررہے طلبہ بھی اسکولوں کے طلبہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوسکیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز