رنگین مزاج فوجی ، دوسری شادی کا راز کھلا تو آگ بگولہ ہو کر پہلی کو دیا طلاق ، پھر کرلی تیسری شادی

اترپردیش کے بریلی میں ایک رنگین مزاج فوجی کی ایک کے بعد ایک تین شادیون کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Dec 14, 2017 10:51 PM IST | Updated on: Dec 14, 2017 10:51 PM IST

بریلی : اترپردیش کے بریلی میں ایک رنگین مزاج فوجی کی ایک کے بعد ایک تین شادیون کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ جموں میں تعینات فوجی محمد علی نے ایک دو نہیں بلکہ تین شادیاں کی ہیں ۔ جب اس کی پہلی بیوی کو اس کی جانکاری ملی ، تو انہوں نے فوج کے اعلی افسران، وزیراعظم، وزیر اعلی، ضلع کے ڈی ایم، ایس ایس پی اور پولیس اسٹیشن میں فوجی کے خلاف شکایت کی ۔ لیکن فوجی اب بھی آزادانہ طور پرگھوم رہا ہے اور اپنی تیسری شادی کا جشن منا رہا ہے ۔

پرانے شہر بریلی کی ایم اے بی ایڈ فرحانہ کی شادی اس کی تعلیم اورتربیت کے مطابق اس کے گھر والوں نے فوجی محمد علی سے کردی ۔ تاہم فرحانہ کو فوجی کی شادیوں کے بارے میں جانکاری ملی ہوا تو اس نے اس کی فوج کے اعلی افسران سے شکایت کردی ، جس پر فوجی آگ بگولہ ہوگیا اور اس نے فرحانہ کو طلاق دے دی۔

رنگین مزاج فوجی ، دوسری شادی کا راز کھلا تو آگ بگولہ ہو کر پہلی کو دیا طلاق ، پھر کرلی تیسری شادی

فرحانہ کی 15 مئی 2013 کو محمد علی سے شادی ہوئی تھی اور کچھ دنوں کے بعد ہی محمد علی ڈیوٹی پر جموں چلا گیا تھا۔ شادی کے کچھ ماہ بعد ہی اخبار ات میں شائع ایک خبر نے فرحانہ کی زندگی میں طوفان کھڑا کردیا ۔ اخبار میں چھپی خبر کے مطابق فوجی کے کسی لڑکی سے ناجائز تعلقات تھے۔ لیکن کوئی نا اتفاقی ہونے پر اب اس لڑکی نے فوجی کے خلاف عصمت دری کی ایف آر درج کرائی تھی ۔ پولیس نے فوجی کو گرفتار کر کے جیل میں بھیج دیا۔ وہ کئی ماہ سلاخوں کے پیچھے رہا ۔

مگر جیل سے رہائی کے بعد اس نے اسی لڑکی روبینہ سے 28 جون 2014 کو شادی کرلی، جس کی شکایت پر وہ جیل گیا تھا ۔ لیکن فرحانہ کے مطابق اب فوجی محمد علی نے 12 اکتوبر 2017 کو تیسری شادی روشن نام کی ایک لڑکی سے کی ہے ۔ فرحانہ نے اپنے شوہر کو بد کردار بتاتے ہوئے اسے سزا دلانے کا عہد کیا ہے۔ تاہم فرحانہ کے پاس ان تین شادیوں کے پختہ ثبوت نکاح نامے اور فوٹو کی شکل میں موجود ہیں، جس کی بنیاد پر وہ دھوکہ دہی کے الزام میں شوہر کو سزا دلانا چاہتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز