Live Results Assembly Elections 2018

مدرسہ منتظمین کا امتحان مراکز پر انتظامات بہتر کیے جانے کا مدرسہ بورڈ سے مطالبہ

طلبہ اور طالبات ہوئی پریشانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ انتظامات کو مزید بہتر بنائے جانے کا مدرسہ منتظمین نے بورڈ سے مطالبہ کیا ہے

Mar 08, 2017 11:15 PM IST | Updated on: Mar 08, 2017 11:15 PM IST

میرٹھ : یو پی مدرسہ بورڈ کے امتحانات اپریل میں منعقد ہوں گے ۔ منشی ، مولوی، کامل ، عالم اور فاضل درجات کے بورڈ امتحانات کے لیے گزشتہ سال صرف میرٹھ میں 13 مراکز قائم کیے گئے تھے اور انتظامات کو لے کر کچھ مسئلہ بھی پیش آیاتھا ۔ طلبہ اور طالبات ہوئی پریشانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ انتظامات کو مزید بہتر بنائے جانے کا مدرسہ منتظمین نے بورڈ سے مطالبہ کیا ہے۔

مدرسہ بورڈ امتحانات کو وقت پر مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ امتحان مراکز پر بہتر انتظامات کرنا یو پی مدرسہ بورڈ کے لئے ہمیشہ سے ایک بڑا چیلنج رہا ہے ۔ بہتر انتظامات کے دعوے کے باوجود گزشتہ سال بھی رول نمبر کے نہ حاصل ہونے ، پرچوں کے بدل جانے اور کم تعداد میں پرچوں کے پہنچنے کی شکایات کئی مراکز سے ملی تھی ۔

مدرسہ منتظمین کا امتحان مراکز پر انتظامات بہتر کیے جانے کا مدرسہ بورڈ سے مطالبہ

انہیں بدنظمیوں کے پیش نظر مدرسہ منتظمین نے گزشتہ برس کی خامیوں کو سدھارنے کی مدرسہ بورڈ سے گزارش کی ہے ۔ وہیں بورڈ نے بھی اس مرتبہ پچھلی غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے انتظامات کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز