اتراکھنڈ میں انتخابات سے عین قبل کانگریس کو جھٹکا، وزیر یشپال آریہ بی جے پی میں شامل

Jan 16, 2017 03:57 PM IST | Updated on: Jan 16, 2017 03:57 PM IST

نئی دہلی۔ اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں کانگریس کو آج ایک اور دھچکا لگا جب ریاست کی ہریش راوت حکومت میں وزیر یشپال آریہ پارٹی چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی صدر امت شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی موجودگی میں  آریہ نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔اس موقع پر بی جے پی کے نائب صدر اور اتراکھنڈ کے انچارج شیام جاجو اور تین سابق وزیر اعلی بھگت سنگھ کوشیاری، وجے بہوگنا اور بھوون چندر كھنڈوڑي بھی موجود تھے۔

 آریہ اتراکھنڈ حکومت میں ریونیو ، آبپاشی، سیلاب کنٹرول، کوآپریٹیو، تکنیکی تعلیم، دیہی انجینئرنگ سروسز، دیہی سڑکیں اور نکاسی آب، ہند۔ نیپال اتراکھنڈ ندی پروجیکٹ وزیر تھے۔وہ 2012 میں باجپور اسمبلی سیٹ سے جیتے تھے۔

اتراکھنڈ میں انتخابات سے عین قبل کانگریس کو جھٹکا، وزیر یشپال آریہ بی جے پی میں شامل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز