مدرسوں کو سردار پٹیل کی جینتی منانے کا فرمان، کسی کو نہیں ملی اطلاع

Oct 28, 2017 01:56 PM IST | Updated on: Oct 28, 2017 01:56 PM IST

 دہرا دون۔  اتراكھنڈ مدرسہ بورڈ کے کام کرنے کا طریقہ ایک بار پھر سوالوں کے گھیرے میں ہے ۔ سردار پٹیل کی جینتی منانے کا حکم بورڈ نے مدرسوں کو بھیجنے کا دعوی تو کر دیا ہے مگر جب مدارس میں رن فار یونٹی کی حقیقت دیکھی گئی تو پتہ چلا کہ دارالحکومت میں ہی کسی مدرسے کو اس طرح کے کسی سرکاری حکم کی معلومات ہی نہیں ہے ۔ ایسے میں صوبے کے تقریبا تین سو مدارس میں سرکاری پروگرام کس طرح ہوگا ،اس پر ابھی مطلع صاف نہیں ہے۔

 صوبے میں پہلی بار مدارس کے بچوں کو تعلیم محکمہ نے حکم دیا کہ سردار پٹیل کی جیئنتی تمام مدارس میں منائی جائے گی۔  اس کے لئے مدرسہ بورڈ نے باقاعدہ ایک خط بھی صوبے بھر کے مدارس کو بھیجنے کا دعوی کیا ہے۔

مدرسوں کو سردار پٹیل کی جینتی منانے کا فرمان، کسی کو نہیں ملی اطلاع

عبد الستار ۔ مدرسہ مینیجر، مدرسہ دار ارقم، دہرادون

ایسے مدارس کی کل تعداد تقریبا تین سو بتائی گئی لیكن جب ہم نے مدرسوں میں رن فار یونٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ بورڈ کی جانب سے مدرسوں کو کسی طرح کے خط یا پروگرام کی معلومات نہیں دی گئی ہے ۔

uttrakhand madrasa board

اگرچہ اتراكھنڈ مدرسہ بورڈ کے ڈپٹی رجسٹرار اخلاق احمد نے جو خط ای ٹی وی کو دکھایا اس میں لکھا ہے کہ 31 اکتوبر کو صوبے کے تمام رجسٹرڈ مدارس میں سردار پٹیل کی جینتی منائی جائے اور دارالحکومت دہرادون میں ہونے والے رن فار یونٹی پروگرام میں شامل ہوں ۔ ڈپٹی رجسٹرار نے باقاعدہ پروگرام کی معلومات ہمیں دی مگر مدرسوں تک یہ معلومات پہنچی یا نہیں اس پر اب سوال کھڑے ہو رہے ہیں ۔

circular

محض تین دن بعد دہرادون سمیت صوبے میں حکومت  ’ رن فار یونٹی ‘ پروگرام منعقد کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم اسکولوں اور مدرسوں میں کئی طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا دعوی کر رہا ہے لیکن جس طرح مدرسے معلومات نہ ہونے کی بات کہہ رہے ہیں اس سے کہیں نہ کہیں تال میل کی بڑی لاپرواہی نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز