وارانسی : اب اصلی سنتوں کا بنے گا شناختی کارڈ ، ویب سائٹ پر بھی تفصیلات ہوں گی اپ لوڈ

Nov 22, 2017 11:34 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 11:34 PM IST

وارانسی : کاشی ودیوت پریشد اصلی اور فرضی سنتوں کی ایک فہرست جاری کرنے جارہی ہے اور اس کیلئے پریشد نے کارروائی بھی شروع کردی ہے۔ ملک کے سبھی ویشنو اور شیو اکھاڑوں کو خط لکھ کر وابستہ سنتوں کے نام ، مقام اور رابطہ نمبر مانگا گیا ہے اور جاری کرنے کیلئے پریشد کی جانب سے ایک ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے ۔ یہ ویب سائٹ 8 دسمبر کو لانچ کی جائے گی ۔

ویب سائٹ پر سناتن دھرم کے سبھی سنتوں  اور مہنتوں کی پوری تفصیل اپ لوڈ کی جائے گی ۔ شاستریہ قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے ویلڈ طریقہ سے سنت سمیت دیگر اسناد نہ لکھنے کی وارننگ بھی جاری کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں متعدد سنتوں کے غلط کاموں میں پھنسنے اور جیل جانے کے بعد اب پریشد نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وارانسی : اب اصلی سنتوں کا بنے گا شناختی کارڈ ، ویب سائٹ پر بھی تفصیلات ہوں گی اپ لوڈ

رام نارائن دیویدی کا کہنا ہے کہ اگر شنکر آچایہ کے ذریعہ ملک میں صرف چار پیٹھوں کے قیام کے باوجود ملک بھر میں مبینہ شنکر آچاریوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا جارہا ہے ۔اس طرح کی سرگرمیوں پر روک کیلئے پریشد کی جانب سے سبھی اکھاڑوں کے مہامنڈلیشوروں کو متعلقہ سنتوں کی فہرست بنانے اور انہیں آئی ڈی کارڈ جاری کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز