دہلی میں مارٹر شیل ملنے سے ہلچل، جائے حادثہ پر پہنچیں این ایس جی اور این آئی اے کی ٹیمیں

Jan 28, 2017 02:51 PM IST | Updated on: Jan 28, 2017 07:48 PM IST

نئی دہلی۔ دہلی کے وسنت کنج میں ڈی ڈی اے پارک کے سامنے کوڑے دان میں زندہ مارٹر شیل ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ پولیس نے احتیاطاً پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور جہاں پر مارٹر ملا ہے، اس جگہ کے آنے جانے والے راستے سیل کر دیئے ہیں۔ ساتھ ہی بم کو ناکارہ بنانے والا دستہ، این ایس جی، قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

معلومات کے مطابق پولیس نے جس بیگ میں زندہ مارٹر ملا ہے اسے اپنے قبضے میں لیا ہے، لیکن مارٹر شیل کو ابھی تک ڈیفیوز نہیں کیا جا سکا ہے۔ مارٹر شیل کو ڈیفیوز کرنے کے لئے اور بھی ایکسپرٹس کی ٹیمیں بلائی گئی ہیں۔ تفتیشی ایجنسیاں اس مارٹر سے منسلک سارے پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ وہ یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ کہیں یہ بیگ کسی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تحت تو یہاں رکھا تو نہیں گیا تھا۔

دہلی میں مارٹر شیل ملنے سے ہلچل، جائے حادثہ پر پہنچیں این ایس جی اور این آئی اے کی ٹیمیں

پولیس نے کہا کہ پرانے اور زنگ آلود اس مارٹر کو 'بم بلینکٹ' سے ڈھک دیا گیا ہے تاکہ اس میں اتفاقی طورپر کوئی دھماکہ نہ ہو جائے۔ دراصل، ہفتہ کی صبح تقریبا آٹھ بجے پولیس پی سی آر کو ایک نامعلوم شخص کی کال آتی ہے کہ وسنت وہار علاقے میں ایک كوڑے دان کے قریب ایک مشتبہ بیگ پڑا ہے۔ اس کے بعد پی سی آر وین موقع پر پہنچتی ہے اور پھر پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اس کی اطلاع دیتی ہے۔ اس کے فورا بعد موقع پر بم ڈسپوزل دستہ پہنچتا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں صاف ہوا ہے کہ بیگ میں مارٹر شیل ہے، حالانکہ یہ مارٹر شیل کافی پرانا بتایا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز