وینکیا نائیڈو نے نائب صدر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے

Jul 18, 2017 12:42 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 12:51 PM IST

نئی دہلی۔  این ڈی اے امیدوار ایم وینکیا نائیڈو نے آج نائب صدر کے انتخاب کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ یہ الیکشن 5 اگست کو ہوگا۔ مسٹر نائیڈو جب اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لئے راجیہ سبھا سیکریٹری جنرل کے دفتر آئے تو ان کے ہمراہ وزیراعظم نریندر مودی ، سینئر بی جے پی لیڈر اور مودی کابینہ کے ارکان موجود تھے۔وزیراعظم کے علاوہ مسٹر نائیڈو کے ہمراہ بی جے پی سربراہ امت شاہ، بی جے پی کے بزرگ لیڈر ایل کے اڈوانی ، دفاع اور مالیات کے وزیر ارون جیٹلی ، امور خارجہ کی وزیر سشما سوراج اور این ڈی اے اتحادیوں کے کئی رہنما آگے تھے۔

نامزدگی سے پہلے نائیڈو نے پارٹی اور اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد نائیڈو نے کہا، "نائب صدر کے عہدہ کا امیدوار ہونا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ میں چار دہائیوں سے عوامی زندگی میں ہوں۔ نائب صدر پروفائل تھوڑی الگ  ہے۔ اس کے اپنے ضابطے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میں اسے بہتر طریقے سے ادا کر پاؤں گا۔ میں وزیر اعظم کا شکرگزار ہوں۔ ہندوستان کی طاقت اور خوبصورتی اس پارلیمانی جمہوری نظام میں ہے۔ میں اسے اور مضبوط کرنے کی سمت میں کام کروں گا۔

وینکیا نائیڈو نے نائب صدر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے

این ڈی اے نے وینکیا نائیڈو کو نائب صدر کے عہدہ کا اپنا امیدوار بنایا ہے۔

نائب صدر کے عہدے کے لئے اے آئی اے ڈی ایم کے کے ممبران پارلیمنٹ نے وینکیا نائیڈو کی حمایت کی ہے۔ اس عہدے کے لئے 5 اگست کو پولنگ ہوگی اور اسی دن شام تک اگلے نائب صدر کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔

پیر کی شام بی جے پی کی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں نائیڈو کا نام فائنل ہونے کے بعد انہوں نے وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ نائیڈو کے علاوہ یو پی اے کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار گوپال کرشن گاندھی بھی نائب صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی داخل کریں گے۔

نائیڈو چار بار راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رہے ہیں۔ نائب صدر کے عہدے کے امیدوار کے طور پر نائیڈو کے نام کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی ان کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ نائب صدر کے عہدے کے لئے پانچ اگست کو پولنگ ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز