نائب صدر کا انتخاب : وینکیا نائیڈو ہوں گے این ڈی اے کے امیدوار ، کل کاغذات نامزدگی کریں گے داخل

Jul 17, 2017 05:19 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 08:15 AM IST

نئی دہلی : اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو کو نائب صدر کے عہدے کے لئے قومی جمہوری اتحاد کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کی صدارت میں پارٹی پارلیمانی بورڈ کی آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی میٹنگ میں مسٹر نائیڈو کو نائب صدر کے عہدے کے لئے این ڈی اے کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودي بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد مسٹر شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر نائیڈو کو متفقہ طور پر امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مسٹر نائیڈو بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ، محترمہ سشما سوراج، ارون جیٹلی، نتن گڈکری، جے پی نڈا، تھاورچند گہلوت، رام لال، اننت کمار اور شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

نائب صدر کا انتخاب : وینکیا نائیڈو ہوں گے این ڈی اے کے امیدوار ، کل کاغذات نامزدگی کریں گے داخل

وینکیا اور گوپال كرشن گاندھی کل کاغذات نامزدگی کریں گے داخل

نائب صدر کے عہدے کے انتخاب کے لئے قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار ایم وینکیا نائیڈو اور اپوزیشن کے امیدوار گوپال كرشن گاندھی کل اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ بی جے پی صدر امت شاہ نےمسٹر نائیڈو کی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹر نائیڈو صبح 11 بجے راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں الیکشن افسر شمشیر کے شریف کے سامنے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے.۔اس دوران ان کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی، کچھ دیگر سینئر وزرااور این ڈی اے کے کچھ سینئر لیڈر موجود رہیں گے۔

اٹھارہ اپوزیشن پارٹیوں کے امیدوار مسٹر گاندھی کل ہی پونے بارہ بجے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں کے بڑے لیڈر موجود رہیں گے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کل آخری دن ہے اور ووٹنگ پانچ اگست کو ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز