کشمیر ہندستان کا لازمی اور اٹوٹ حصہ، پھیلائی جارہی ہیں غلط معلومات : نائب صدر وینکیا نائیڈو

نا ئب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے آج کہاکہ کشمیر ہندستان کا لازمی اور اٹوٹ حصہ ہے اور اس کے بارے میں کافی غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

Nov 09, 2017 11:39 PM IST | Updated on: Nov 09, 2017 11:39 PM IST

نئی دہلی: نا ئب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے آج کہاکہ کشمیر ہندستان کا لازمی اور اٹوٹ حصہ ہے اور اس کے بارے میں کافی غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔مسٹر نائیڈو نے یہاں ایک اعلی سطحی برطانوی وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے وابستہ معاملات میں غلط معلومات دی جارہی ہیں اور کشمیر مسئلہ ہندستان اور پاکستان کے مابین آپسی دوطرفہ معاملہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ سخت گیری اور دہشت گردی دو ایسے عالمی موضوع ہیں جن سے نپٹنے کے لئے مختلف سطحوں پر ایک موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس نمائندہ وفد میں برطانوی رکن پارلیمان ڈین کارڈن، محترمہ انا میکورین، محترمہ پریت گل اور محترمہ سارہ چیمپئن شامل ہیں۔ اس موقع پر خارجہ سکریٹری ڈاکٹر ایچ جے شنکر بھی موجود تھے۔

کشمیر ہندستان کا لازمی اور اٹوٹ حصہ، پھیلائی جارہی ہیں غلط معلومات : نائب صدر وینکیا نائیڈو

نائب صدر وینکیا نائیڈو ۔ فائل فوٹو

انہوں نے کہاکہ اقتصادی شعبہ، کامرس، سائنس، تکنیک، دفا ع ، تعلیم، سائبر پالیسی اور دہشت گردی سے نپٹنے اور خفیہ اطلاعات کو شےئر کرنے میں ہندستان اوربرطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعاون نئی اونچائیوں تک پہنچ چکا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ کاروبار 12.19ارب ڈالر کا ہے جس کے مزید بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز