بلبھ گڑھ کے 16 سالہ نوجوان جنید خان کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول : وینکیا نائیڈو

Jun 28, 2017 05:27 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 05:28 PM IST

نئی دہلی : بلبھ گڑھ میں ایک نوعمر لڑکے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ کو ’ ’بدبختانہ ‘‘ قرار دیتے ہوئے حکومت نے آج کہا ہے کہ متعلقہ حقام اس معاملے میں مناسب کارروائی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ 16 سالہ نوجوان جنید خا ں کو جو دہلی سے ہریانہ کے بلبھ گڑھ میں اپنے گھر واپس آرہا تھا ، ٹرین میں زدوکوب کرکے خنجر مارمار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ یہ واقعہ پچھلے ہفتے کا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے اس پر بیف کھانے کا الزام لگایا تھا۔

بلبھ گڑھ کے 16 سالہ نوجوان جنید خان کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول : وینکیا نائیڈو

مرکزی وزیراطلاعات و نشریات مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے اس واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ اس طرح کی حرکتیں برداشت نہیں کی جاسکتی اور جنید کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات قطعی ناقابل قبول ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز