بابری مسجد انہدام کیس : اڈوانی ، جوشی اور اوما سمیت بی جے پی لیڈران بے قصورہیں ، بری ہوجائیں گے : نائیڈو

May 31, 2017 09:43 AM IST | Updated on: May 31, 2017 09:43 AM IST

نئی دہلی : سینئر بی جے پی لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پارٹی لیڈر ایل کے اڈوانی، ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی اور مرکزی وزیر اوما بھارتی اور بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن ونے کٹیار بابری مسجد انہدام کے کیس میں چھوٹ جائیں گے۔ جب ان سے لکھنؤ میں خصوصی سی بی آئی عدالت میں ہوئے واقعات کے بارے میں پوچھا گیا جہاں یہ لیڈر پیش ہوئے تھے اور انہیں ضمانت دے دی گئی تھی تو مسٹر نائیڈو نے کہا کہ پارٹی لیڈر بے قصور ہیں اور وہ بری ہوجائیں گے۔ مسٹر اڈوانی ، ڈاکٹر جوشی اور اوما بھارتی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے ان کے خلاف الزامات طے کئے بعد ازاں انہیں ضمانت دے دی گئی۔

بابری مسجد انہدام کیس : اڈوانی ، جوشی اور اوما سمیت  بی جے پی لیڈران بے قصورہیں ، بری ہوجائیں گے : نائیڈو

ری کمنڈیڈ اسٹوریز