بابری مسجد - رام جنم بھومی تنازع : وی ایچ پی کا متنازعہ جگہ پر وراجمان رام للا کے لئے گرم کپڑوں کا مطالبہ

وشو ہندو پریشد نے فیض آباد بلاک کے کمشنر اور متنازعہ شری رام جنم بھومی کے رسیور سے یہاں براجمان (موجود) رام للا کے لئے سردی کے گرم کپڑوں کا مطالبہ کیا ہے۔

Dec 20, 2017 09:10 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 09:10 PM IST

اجودھیا : وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے فیض آباد بلاک کے کمشنر اور متنازعہ شری رام جنم بھومی کے رسیور سے یہاں براجمان (موجود) رام للا کے لئے سردی کے گرم کپڑوں کا مطالبہ کیا ہے۔ وشو ہند پریشد کے ترجمان شرد شرما نے آج یہاں بتایا کہ فیض آباد بلاک کے کمشنر اور متازعہ شری رام جنم بھومی کے رسیور منوج مشر سے سنت دھرم آچاریہ اور وی ایچ پی کے عہدیداروں نے ملاقات کرکے کمپلکس میں وراجمان رام للا کے لئے سردی کے گرم کپڑوں کی مانگ کے لئے ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ٹھنڈ کافی تیزی سے بڑھ رہی ہے اس لئے کمپلکس میں وراجمان رام للا کے لئے گرم کپڑوں کا انتظام کرایا جائے۔

بابری مسجد - رام جنم بھومی تنازع : وی ایچ پی کا متنازعہ جگہ پر وراجمان رام للا کے لئے گرم کپڑوں کا مطالبہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز