نائب صدر جمہوریہ کے امیدوار کے نام طے کرنے کیلئے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کل– News18 Urdu

نائب صدر جمہوریہ کے امیدوار کے نام طے کرنے کیلئے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کل

بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی بورڈ کی کل شام میٹنگ ہوگی جس میں نائب صدرجمہوریہ کے عہدے کے امیدوار کا نام طے کیا جائے گا۔

Jul 16, 2017 06:42 PM IST | Updated on: Jul 16, 2017 06:42 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی بورڈ کی کل شام میٹنگ ہوگی جس میں نائب صدرجمہوریہ کے عہدے کے امیدوار کا نام طے کیا جائے گا۔ بی جے پی ذرائع نے آج بتایا کہ پارٹی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کل شام چھ بجے ہوگی، جس میں نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لئے امیدوار کا نام طے کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس عہدے کے امیدوار کے لئے کیرالہ کے رہنما او راج گوپال، مہاراشٹر کے گورنر سي ودیا ساگر اور اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیا نائیڈو کے نام چرچا میں ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ کے امیدوار کے نام طے کرنے کیلئے بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کل

اپوزیشن پارٹیاں نائب صدرجمہوریہ کے عہدے کے لئے پہلے ہی مہاتما گاندھی کے پوتے اور مغربی بنگال کے سابق گورنر گوپال كرشن گاندھی کا نام طے کر چکی ہیں۔

Loading...