اب سلمی انصاری نے کہا : صرف تین مرتبہ طلاق ، طلاق ، طلاق کہنے سے طلاق واقع نہیں ہو جاتی

Apr 08, 2017 09:18 PM IST | Updated on: Apr 08, 2017 09:19 PM IST

علی گڑھ : نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کی اہلیہ سلمی انصاری نے تین طلاق کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن میں ایسا کچھ بھی نہیں لکھا ہے۔ علی گڑھ میں ایک پروگرام کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمی انصاری نے کہا کہ صرف تین بار 'طلاق، طلاق، طلاق کہنے سے طلاق نہیں ہو جاتی ۔ ساتھ ہی ساتھ سلمی انصاری نے یہ بھی کہا کہ تین طلاق پر بے کار میں ہنگامہ کیا جارہا ہے ۔

نائب صدر کی اہلیہ نے مسلم خواتین سے قرآن کو پڑھنے اور سمجھنے کی اپیل کرتے ہوئے 'قرآن پڑھیں گی تو خود ہی اس کا حل مل جائے گا۔ ان کے مطابق قرآن میں ایسا کچھ بھی نہیں لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے قرآن نہیں پڑھا ، ان کو معلوم ہی نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ عربی میں قرآن پڑھتی ہیں اور ترجمہ تو پڑھتی نہیں ہیں ، جو مولانا نے کہا ، اس کو مان لیا۔

اب سلمی انصاری نے کہا : صرف تین مرتبہ طلاق ، طلاق ، طلاق کہنے سے طلاق واقع نہیں ہو جاتی

سلمی انصاری نے مزید کہا کہ سب سے بڑا راستہ دکھانے والا قرآن ہے اور اگر آپ قرآن نہیں پڑھیں گے تو کوئی بھی آپ کو گمراہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'قرآن پڑھئے اور سمجھئے، حدیث پڑھ کر دیکھئے کہ رسول نے کیا کہا، میں تو یہ کہتی ہوں کہ عورتوں میں اتنی ہمت ہونی چاہیے کہ خود قرآن پڑھیں، اس کے بارے میں سوچیں، اس کے بارے میں علم حاصل کریں کہ رسول نے کیا کہا، شریعت کیا کہتی ہے، کسی کی ایسے ہی پیروی نہیں کرنی چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز