Live Results Assembly Elections 2018

ملک کی ترقی کے لئے عدم تشدد اور باہمی بات چیت ضروری : وینکیا نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے معاشرے میں امن اور ہم آہنگی قائم کرنے کے لئے باہمی مذاکرات اور عدم تشدد پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ ان اقدار کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

Nov 12, 2017 06:07 PM IST | Updated on: Nov 12, 2017 06:07 PM IST

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے معاشرے میں امن اور ہم آہنگی قائم کرنے کے لئے باہمی مذاکرات اور عدم تشدد پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ ان اقدار کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔مسٹر نائیڈو نے یہاں ' اہنسا وشو بھارتی 'کے 12 ویں یوم تاسیس کے موقع دارالحکومت کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم عدم تشدد کا اہتمام اسی لئے اتنا اہم ہے کہ عدم تشدد کے فقدان سے معاشرے میں امن اور ہم آہنگی نہیں ہے۔ ترقی کے لئے معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کا ماحول ضروری ہے۔ اس موقع پر، اہنسا وشو بھارتی کے بانی ڈاکٹر لوکیش منی ، انڈیا ٹی وی کے سربراہ رجت شرما اور سینئر سٹیزن کیسری کلب کی چیئر پرسن کرن چوپڑا بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ عدم تشدد کا دن اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ تشدد سے کسی مسئلہ کا حل نہيں ہوتا ہے۔ تشدد سے تشدد بڑھتا ہے۔ ہر مسئلہ کو بات چیت، مذاکرات اور عدم تشدد کے نظریے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے پچھلے دنوں اعلان کیا ہے کہ کشمیر میں امن و شانتی کے لئے بات چیت کا وسیلہ اختیار کیا جائے گا۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ملک میں مہاویرا اور مہاتما بودھ جیسے عظیم ہستیوں نے عدم تشدد پر بہت زور دیا ہے۔ مہاتما گاندھی نے ہندوستان کو عدم تشدد کے ہتھیار سےہی آزاد کرایا تھا۔ عدم تشدد کا مطلب بزدلی نہیں ہے۔ عدم تشدد ہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ایک صحت مند معاشرہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اس راستے سے ہی عالمی امن اور فلاح و بہبود ممکن ہے۔

ملک کی ترقی کے لئے عدم تشدد اور باہمی بات چیت ضروری : وینکیا نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو: فائل فوٹو، رائٹرز

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معاشرہ کثیر ثقافتی ہے۔ کثرت میں وحدت اس کی بنیادی خصوصیت ہے۔ تمام مذاہب کے ساتھ ہم آہنگی کا بنیادی عنصر ہے۔ یہیں سے عدم تشدد، امن اور ہم آہنگی کا آغاز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم سب ترقی چاہتے ہیں، استحکام چاہتے ہیں۔ سماجی زندگی میں امن، رواداری ، محبت، عدم تشدد اور منصفانہ ترقی کے حق میں ہیں۔ ترقی اور امن کے درمیان گہر ا رشتہ ہے۔ مذہبی پیشوا، سیاستداں ، اور معاشرے کے مختلف شعبوں کے نمائندے جب ایک اسٹیج سے ہی عدم تشدد ، امن و شانتی اور ہم آہنگی کا پیغام دیں گے، تو یقینی طور پر اس کا اثر پڑے گا"۔نائب صدر نے کہا کہ آچاریہ ڈاکٹر لوکیش منی نے گزشتہ 12 سالوں میں انسانی اقدار کے فروغ کے لئے دنیا بھر میں اہم کوششیں کی ہیں ۔ لہذا، حکومت نے ا نہیں 2010 کے قومی سماجی ہم آہنگی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز