دہشت گردی اور بدعنوانی پر حکومت زیروٹالرینس کی پالیسی اپنائے : نائب صدر وینکیا نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ پوری دنیا میں دہشت گردی کا موضوع زیادہ تر حکومتوں کی خارجہ پالیسی میں سرکردہ حیثیت رکھتا ہے۔

Sep 29, 2017 09:32 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 09:32 PM IST

نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ پوری دنیا میں دہشت گردی کا موضوع زیادہ تر حکومتوں کی خارجہ پالیسی میں سرکردہ حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہو تا اور یہ بنی نوع انسان کے لئے خطرہ ہے اور اس کا ہر حال میں سد باب ہونا چاہیئے اور دوسروں کے ساتھ برتاؤ کرتے وقت ہمیں حساس طریقہ کار اپنانا چاہیئے۔ ہمیں ہر حال میں یہ اصول یاد رکھنا چاہیئے کہ اگر تناؤ ہوگا تو ترقی کے تئیں توجہ مبذول نہیں کی جا سکتی ۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور بندوق کی گولی وہ تبدیلی نہیں لا سکتی ، جو ووٹ لا سکتا ہے۔ حکومت کی پالیسی دہشت گردی اور بد عنوانی کے تئیں قطعی عدم برداشت کی ہونی چاہیئے کیونکہ یہ دونوں لعنتیں ہمارے نظام کی قوت کو سلب کر لیں گی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستانی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ یہ جان سکیں کہ اعلیٰ ترین سطح پر فیصلے کیسے لئے جاتے ہیں اور قومی سلامتی کن چیزوں کی متقاضی ہوتی ہے۔ موصوف آج یہاں ‘ سکیورنگ انڈیا : دی مودی وے ’ نام کی کتاب کا اجراء کرنے کے بعد اس موقع پر موجود حاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔

دہشت گردی اور بدعنوانی پر حکومت زیروٹالرینس کی پالیسی اپنائے : نائب صدر وینکیا نائیڈو

نائب صدر وینکیا نائیڈو ۔ فائل فوٹو

یہ کتاب مسٹر نتن گوکھلے کی تصنیف ہے۔ دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش رام راؤ بھامرے اور دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ یہ کتاب این ڈی اے حکومت کے بارے میں از حد قریبی اور تفصیلی اطلاعات فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ قومی سلامتی اور غیر ملکی پالیسی اقدامات پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ داخلی امور پر روشنی ڈالتے ہوئے خفیہ اطلاعات ، نوٹس اور قومی سلامتی میں دخل رکھنے والے افراد کے ساتھ سینکڑوں گھنٹوں کے انٹر ویو کے نتیجے میں جناب گوکھلے نے یہ کتاب تصنیف کی ہے اور یہ بتایا ہے کہ فیصلے لینے کے عمل کے سلسلے میں حکومت کے تحت اعلیٰ سطح پر کیا ہوتا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز