راج گھاٹ پر بابائے قوم کا آدم قد مجسمہ نصب، صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سمیت سرکردہ شخصیات نے پیش کیا خراج عقیدت

Oct 02, 2017 01:21 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 01:21 PM IST

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا ناڈو نے آج راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی 148 ویں سالگرہ پر ان کے آدم قد مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ بابائے قوم کو ان کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد مسٹر نائیڈو نے ان کاکانسہ سے بنے ہوئے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ یہ مجسمہ 1.80 میٹر اونچا ہے اوراسے پارکنگ کے علاقے میں نصب کیا گیا ہے۔ گاندھی کے اس مجسمے کو مشہور مجسمہ ساز رام سوتار نے تراشا ہےاور اس پر 8.73 لاکھ روپے کا خرچ آیاہے۔ اسے دوفٹ اونچے گرینائٹ پتھر کے ایک چبوترے پر نصب کیا گیا ہے۔ مجسمے کے نیچے چبوترے پر مہاتما گاندھی کا ایک مشہور پیغام "بی دا چینج یو وش ٹو سی"۔ لکھا گیا ہے۔

اس موقع پر مسٹرنائیڈو نے بھی پارکنگ احاطے میں ترجمہ نگاری سے متعلق مرکز کا بھی افتتاح کیا۔ تقریبا 59 لاکھ روپئے کی لاگت سے قائم کئے گئے اس مرکز میں مہاتما گاندھی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کواجاگر کیا جائے گا۔ اس کے لئے ڈیجیٹل انتظامات کئے گئے ہیں۔ ناظرین اپنی زبان میں گاندھی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ راج گھاٹ پر واقع مہاتما گاندھی کی سمادھی پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبا10 ہزار لوگ پہنچتے ہیں۔ ان میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

راج گھاٹ پر بابائے قوم کا آدم قد مجسمہ نصب، صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سمیت سرکردہ شخصیات نے پیش کیا خراج عقیدت

ادھر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند،نائب صدر جمہوریہ وینکیانائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مسٹر کووند راج گھاٹ واقع مہاتما گاندھی کی سمادھی پہنچے اور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔اس سے پہلے مسٹر نائیڈو اور مسٹر مودی نے بھی بابائے قوم کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔اس موقع پر لوگ سبھا ڈپٹی اسپیکر ایم تھمبی دورائی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔ بابائے قوم کی سمادھی پر ایک کل مذاہب دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی ۔اس میں صدرجمہوریہ ،نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے بھی شرکت کی ۔اس دعائیہ تقریب میں کئی ممبران پارلیمنٹ ،سرکردہ شخصیات اور سماج کے مختلف طبقوں کے لوگوں کے علاوہ اسکولی بچوں نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز