وندے ماترم کو لے کر نائب صدر وینکیا نائیڈو کا بڑا بیان ، ماں کو نہیں تو کیا افضل گرو کریں گے سلام ؟

Dec 08, 2017 02:01 PM IST | Updated on: Dec 08, 2017 02:01 PM IST

نئی دہلی : نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے وندے ماترم کہنے پر اعتراض کرنے والوں کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ لوگ ماں کو سلام نہیں کریں گے تو کیا افضل گرو کو سلام کریں گے ؟ ۔ نائیڈو کا سوالیہ انداز میں کہنا تھا کہ وندے ماترم کی معنی ماں تجھے سلام ، کیا مشکل ہے ؟ ۔ اگر ماں کو سلام نہیں کریں گے تو کیا افضل گرو کو سلام کریں گے۔

نائب صدر وینکیا نائیڈو وشو ہندو پریشد کے سابق صدر اشوک سنگھل کی کتاب کے اجرا کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرم میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے نیشنلزم کی تعریف کرنے والے لوگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وندے ماترم کا مطلب ماں کی تعریف کرنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کی جے وہ صرف کسی تصویر میں کسی دیوی کے بارے میں نہیں ہے۔

وندے ماترم کو لے کر نائب صدر وینکیا نائیڈو کا بڑا بیان ، ماں کو نہیں تو کیا افضل گرو کریں گے سلام ؟

نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو

نائیڈو نے سپریم کورٹ کے 1995 کے فیصلہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہب صرف زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں رہ رہے 125 کروڑ ان کی ذات ، رنگ ، علاقہ یا مذہب کچھ بھی ہو ، وہ سبھی ہندوستانی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز