چندی گڑھ چھیڑچھاڑ کیس: ہریانہ بی جے پی صدر کا بیٹا وکاس برالا گرفتار

Aug 09, 2017 03:40 PM IST | Updated on: Aug 09, 2017 03:40 PM IST

چندی گڑھ ۔ چندی گڑھ میں آئی اے ایس افسر کی بیٹی سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں ملزم وکاس برالا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چندی گڑھ پولیس نے وکاس برالا اور اس کے دوست اشيش کمار کو غیر ضمانتی دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزم آج سمن ملنے کے بعد سیکٹر -26 کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔ ان کی پیشی سے پہلے یہاں کانگریس کارکنوں نے مظاہرہ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق کیس کے طول پکڑنے کے بعد چندی گڑھ پولیس نے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں دفعہ 365 (اغوا کی کوشش) اور 511 (کسی جرم کو کرنے کی منشا رکھنا) کو بھی جوڑا ہے۔ یہ غیر ضمانتی دفعات ہیں جس کے بعد ملزمان وکاس برالا اور اس کے دوست آشیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

چندی گڑھ چھیڑچھاڑ کیس: ہریانہ بی جے پی صدر کا بیٹا وکاس برالا گرفتار

ادھر، گرفتاری کے بعد چندی گڑھ سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کرن کھیر نے کہا، 'معاملے میں لڑکے کی بھی بات سنی جانی چاہئے۔ جیسے لڑکی کی بات سنی گئی ہے۔ دونوں کی بات سنی جانی چاہئے اور کورٹ فیصلہ کرے۔

وکاس برالا ہریانہ بی جے پی ریاستی صدر سبھاش برالا کا بیٹا ہے۔ سبھاش برالا نے اس معاملے پر بدھ کو سی ایم کھٹر کے قریبی جواہر یادو کے ساتھ پریس کانفرنس کی تھی۔ ان کی پریس کانفرنس مکمل طورپر ڈرامائی رہی اور وہ درمیان میں ہی اٹھ کر چلے گئے۔ سبھاش برالا نے پریس کانفرنس میں اپنا رٹا ​​رٹایا بیان دیا۔

اسی درمیان ان کے ایک اسسٹنٹ نے انہیں فون پکڑا دیا اور کہا کہ وکاس برالا کا فون آیا ہے جس کے بعد وہ فون لے کر اندر چلے گئے۔ اس کے بعد پریس کانفرنس کو مکمل بتاتے ہوئے اسے ختم کر دیا گیا۔

اس سے پہلے چندی گڑھ پولیس نے کنفرم کیا کہ واقعہ کے وقت دونوں ملزم نشے میں تھے۔ اس بات کی تصدیق طبی رپورٹ میں ہو گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز