Live Results Assembly Elections 2018

سدھارتھ نگر کے گاؤں والوں نے پولنگ کے بائیکاٹ کا کیا فیصلہ

سدھارتھ نگر۔ اترپردیش میں سدھارتھ نگر ضلع کے ڈومریا گنج اسمبلی حلقہ کے کھوٹیاں گاؤں کے لوگوں نے لیڈروں کی وعدہ خلافی کے خلاف بطور احتجاج پولنگ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Feb 13, 2017 08:04 PM IST | Updated on: Feb 13, 2017 08:04 PM IST

سدھارتھ نگر۔  اترپردیش میں سدھارتھ نگر ضلع کے ڈومریا گنج اسمبلی حلقہ کے کھوٹیاں گاؤں کے لوگوں نے لیڈروں کی وعدہ خلافی کے خلاف بطور احتجاج پولنگ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران امیدوار ترقی کے وعدے تو کرتے ہیں لیکن الیکشن جیتنے کے بعد سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ گاؤں میں تقریبا 530 ووٹر ہیں۔

گاؤں والوں کا الزام ہے کہ بجلی، سڑک اور نالی سمیت کئی بنیادی سہولیات سے یہ گاؤں محروم ہے لیکن لیڈروں کو صرف اور صرف ووٹ سے مطلب ہے۔ ان کو سبق سکھانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہاں ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں پانچویں مرحلے میں 27 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

سدھارتھ نگر کے گاؤں والوں نے پولنگ کے بائیکاٹ کا کیا فیصلہ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز