اترپردیش کے ہاپوڑ میں دو فرقوں کے درمیان مارپیٹ، چھ افراد زخمی

Jun 14, 2017 11:46 AM IST | Updated on: Jun 14, 2017 11:46 AM IST

ہاپوڑ۔  اترپردیش میں ہاپوڑ ضلع کے دھولانا میں کل رات دو فرقوں کے لوگوں کے درمیان معمولی بات پر تنازعہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں احتیاطا پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس نے دونوں فریقوں کے آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دھولانا میں انکت جاٹو اور امجد وغیرہ لوگوں کے درمیان معمولی بات پر کہا سنی ہو گئی تھی۔ بات بڑھنے پر دونوں طرف کے لوگوں کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئی۔

اس دوران ایک فرقے کے لوگوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ اس واقعہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ ا س سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے انکت، امجد اور دیگر8 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس دیگر ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

اترپردیش کے ہاپوڑ میں دو فرقوں کے درمیان مارپیٹ، چھ افراد زخمی

یوپی پولیس: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز