وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے اٹلی میں کی شادی ، ممبئی میں ہوگا ریشپشن ، ٹویٹر پر کچھ اس انداز میں دی خبر

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک دوسرے کے شریک حیات بن گئے ہیں ۔

Dec 11, 2017 07:55 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 11:13 PM IST

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کپتان ویراٹ کوہلی اور فلم اداکارہ انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ فلمی ویب سائٹ فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق وراٹ اور انوشکا نے پیر کے روز اٹلی کے ملان شہر میں شادی کی۔ گزشتہ چند دنوں سے میڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے انوشکا شرما نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ویراٹ کوہلی کے ساتھ اپنی شادی کی ایک تصویر بھی شیئرکی ہے۔ اس کے ساتھ اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ "آج ہم دونوں نے ایک دوسر ے سے ہمیشہ پیار کے بندھن میں بندھے رہنے کا وعدہ کرلیا ہے۔ آپ کو ہمیں اس کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے"۔

شادی کی تقریب میں دونوں کے قریبی رشتہ دار اور دوست سمیت ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بھی ان کی شادی تقریب میں شامل ہونے کی خبر ہے۔ ممبئی میں 26 دسمبر کو رسپشن پارٹی منعقد کی جائے گی۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے اٹلی میں کی شادی ، ممبئی میں ہوگا ریشپشن ، ٹویٹر پر کچھ اس انداز میں دی خبر

ویراٹ اور انوشکا دونوں 29 سال کے ہو چکے ہیں۔ دونوں کی ملاقات پہلی بار 2013 میں شیمپو کے اشتہار کے وقت ہوئی تھی تب ہی سے دونوں ایک دوسرے کو پیار کررہے تھے۔ دو دن پہلے ہی ممبئی ایئر پورٹ پر انوشکا شرما کو دیکھا گیا تھا جہاں وہ اپنے والد اجے شرما، ماں آشیما اور بڑے بھائی كرنیش کے ساتھ تھیں۔ وراٹ ابھی چھٹی پر ہیں اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی -20 سیریزی سے ان کو مہلت دی گئی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز