ٹیم انڈیا میں انل کمبلے کی جگہ لیں گے روی شاستری ؟ کوچ کے عہدہ کے لئے کی درخواست

Jun 27, 2017 10:40 PM IST | Updated on: Jun 27, 2017 10:41 PM IST

نئی دہلی : انل کمبلے کے ٹیم انڈیا کے چیف کوچ کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد روی شاستری کا کوچ بننا تقریبا طے مانا جا رہا ہے ۔ رپورٹوں کے مطابق تو روی شاستری نے کوچ کے عہدے کے لئے درخواست بھی دیدی ہے ۔ کمبلے کے ویسٹ انڈیز ٹور سے اچانک ہٹنے کے بعد بی سی سی آئی نے اس عہدہ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی تھی۔ کوچ کے عہدہ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 مئی تھی ، لیکن بورڈ درخواست دہندگان سے مطمئن نہیں تھا ۔

خیال رہے کہ  موجودہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے خاصے پسندیدہ شاستری سال 2014 سے 2016 کے درمیان ٹیم انڈیا کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور ان کی رہنمائی میں ٹیم 2015 عالمی کپ کے سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔اگرچہ مدت ختم ہونے کے بعد وہ اپنے عہدے سے ہٹ گئے تھے۔

ٹیم انڈیا میں انل کمبلے کی جگہ لیں گے روی شاستری ؟ کوچ کے عہدہ کے لئے کی درخواست

شاستری نے اگرچہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے کوچ کے عہدے پر درخواست مانگنے پر بھی اس عہدے کے لیے درخواست نہیں کی تھی۔ لیکن کوچ انل کمبلے کے اچانک استعفی کے بعد بورڈ نے اور درخواست طلب کیں جس کے بعد شاستری کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ شاستری کے عہدے پر درخواست نہیں بھرنے پر کپتان وراٹ نے کافی عدم اطمینان ظاہر کیا تھا جن کے شاستری کے ساتھ بہت قریبی تعلقات مانے جاتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز