Live Results Assembly Elections 2018

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی وزیراعظم مودی سے ملاقات ، ریسپشن میں شرکت کی دعوت

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی اہلیہ انشکا شرما کے ساتھ یہاں بدھ کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں جمعرات کو یہاں ہونے والے ریسپشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

Dec 20, 2017 11:50 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 11:50 PM IST

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی اہلیہ انشکا شرما کے ساتھ یہاں بدھ کے روز وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں جمعرات کو یہاں ہونے والے ریسپشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر نے ٹوئٹ کرکے اس ملاقات کی جانکاری دی۔ مسٹر مودی نے ملاقات کے بعد اس نو شادی شدہ جوڑے کو شادی کی مبارکباد بھی دی۔وزیراعظم کے دفتر نے ملاقات کی ایک فوٹو ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے جس میں وراٹ اور انشکا وزیراعظم کو ریسپشن کے لئے مدعو کررہے ہیں۔

وراٹ اور انشکا شرما گزشتہ 11 دسمبر کو اٹلی کے مقام پر ازدواجی رشتے میں بندھ گئے تھے۔ شادی کی تقریب میں دونوں کے قریبی رشتے دار اور دوست شامل ہوئے تھے۔ اب دونوں کی شادی کی ریسپشن پارٹی 26 دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جہاں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی اور بالی وڈ کی معروف شخصیات کی شرکت کرنے کی امید ہے۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی وزیراعظم مودی سے ملاقات ، ریسپشن میں شرکت کی دعوت

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے گذشتہ دنوں دونوں کو شادی کی مبارکباد دی تھی۔ اس کے علاوہ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ویرشکا (وراٹ اور انشکا کے نام کا مخفف) ایک ساتھ بہت خوبصورت نظر آتے ہیں۔ ہربھجن نے لکھا تھا جگ جگ جئے یہ خوبصورت جوڑی، رب ہمیشہ خوش رکھے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز