وراٹ کوہلی نے ٹھکرائی کروڑوں روپے کی ڈیل ، کہا : پیسہ کیلئے یہ کام نہیں کروں گا

Sep 15, 2017 03:13 PM IST | Updated on: Sep 15, 2017 03:13 PM IST

نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے کروڑوں روپے کے ایک معاہدہ کو ٹھکرا دیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر کوہلی نے معاہدہ کو ٹھکراتے ہوئے اس بات کا پروا نہیں کی کہ انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی خود کوئی سافٹ ڈرنک نہیں پیتے ہیں ، اس لئے انہوں نے سافٹ ڈرنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرنے سے انکار کردیا ۔ وراٹ نے کہا کہ وہ اس چیز کی تشہیر نہیں کرسکتے ، جسے وہ خود استعمال نہیں کرتے ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ وراٹ کی سخت ٹریننگ کے شیڈیول میں سافٹ ڈرنکس کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ وہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے کڑی محنت کرتے ہیں ۔ وراٹ بالکل بھی جنک فوڈ نہیں کھاتے ۔ فٹنیس ٹیسٹ میں کوہلی نمبر ون رہتے ہیں۔ حال ہی میں ہوئے فٹنس ٹیسٹ میں کوہلی نے سب سے زیادہ 21 نمبر حاصل کئے تھے ۔ جس فٹنس ٹیسٹ میں کوہلی کو سب سے زیادہ نمبر ملے تھے ، اسی ٹیسٹ میں یوراج سنگھ ناکام ہوگئے تھے اور وہ سری لنکا کے دورہ پر نہیں جاسکے تھے ۔

وراٹ کوہلی نے ٹھکرائی کروڑوں روپے کی ڈیل ، کہا : پیسہ کیلئے یہ کام نہیں کروں گا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز