دھونی کے کپتانی چھوڑنے پر وراٹ نے کہا : آپ ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے

Jan 06, 2017 03:40 PM IST | Updated on: Jan 06, 2017 03:40 PM IST

نئی دہلی : تینوں فارمیٹس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالنے جا رہے وراٹ کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں متاثر کن کپتان قرار دیا اور کہا کہ دھونی ہمیشہ ان کے کپتان رہیں گے۔ کوہلی نے جمعہ کو ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمیشہ ایک ایسا کپتان رہنے کے لئے شکریہ جیسا کہ نوجوان کھلاڑی چاہتے ہیں، آپ ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے دھونی بھائی۔

وراٹ نے 2008 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور تبھی سے وہ دھونی کی ہی کپتانی میں ون ڈے کرکٹ کھیلتے آئے ہیں۔ دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے ہندوستانی کرکٹ میں دھونی کی شراکت کی تعریف کی ہے ، جن میں مائیکل کلارک، مائیکل وان، شاہد آفریدی اور ظہیر عباس بھی شامل ہیں۔

دھونی کے کپتانی چھوڑنے پر وراٹ نے کہا : آپ ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے

بتا دیں کہ مہندر سنگھ دھونی نے بدھ کی رات اچانک ون ڈے اور ٹی -20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر کے سب کو چونکا دیا تھا۔ تاہم انہوں نے یہ صاف کر دیا تھا کہ فی الحال وہ ٹیم میں کھیلتے رہیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز