ہولی پر وستارا ایئر لائنز کا خاص پرموشنل آفر ، 999 سے بکنگ شروع

Mar 10, 2017 04:02 PM IST | Updated on: Mar 10, 2017 04:11 PM IST

نئی دہلی :وستارا ایئر لائنز نے جمعہ کو 'ہولی سیل کا اعلان کیا ہے ، جس میں ٹکٹوں کی قیمت تمام ٹیکس ملا کر 999 روپے سے شروع ہوں گی۔ ہولی سیل کے تحت بکنگ 10 مارچ سے 15 مارچ کی رات تک جاری رہے گی۔ اگرچہ اس آفر کو حاصل کرنے کے لئے 21 دن پہلے ہی بکنگ کرانی ہوگی۔ وستارا ایئر لائنز نے ٹویٹ کر کے نئے پیشکش کی معلومات دیتے ہوئے ریٹ لسٹ بھی شیئر کی ہے۔

ایئر لائن نے کہا ہے کہ تفریح کے شوقین حضرات اس موقع کا فائدہ اٹھا کر ملک کے پسندیدہ سیاحتی مقامات کا لطف سستے میں اٹھا سکتے ہیں۔ وستارا کے مطابق اس آفر کے تحت سیٹیں محدود ہیں اور پہلے آؤ پہلے پاؤ کی پالیسی کے تحت سیٹیں مختص کی جائیں گی ۔

ہولی پر وستارا ایئر لائنز کا خاص پرموشنل آفر ، 999 سے بکنگ شروع

دو سال کے بہت ہی کم وقت میں ٹاٹا سنز لمیٹڈ اور سنگاپور ایئر لائنز کے اس جوائنٹ وینچر نے اپنا نیٹ ورک بڑھا لیا ہے۔ وستارا ایئر لائنز کے پاس اب 13 طیاروں کا بیڑا ہے، تقریبا 500 ہفتہ وار فلائٹس ہیں اور یہ 19 مقامات تک مسافروں کو پہنچانے لگا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز