ایم سی ڈی انتخابات : بی جے پی کو ووٹ دیا تو ڈینگو کے لئے خود ہوں گے ذمہ دار: کیجریوال

Apr 21, 2017 07:00 PM IST | Updated on: Apr 21, 2017 07:00 PM IST

نئی دہل : اتوار کو دارالحکومت دہلی میں میونسپل انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ایسے میں ووٹنگ سے پہلے ہر سیاسی پارٹی اپنا آخری داؤ کھیل رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں آج وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے عوام سے کہا کہ اگر وہ بی جے پی کو ووٹ دیتے ہیں اور بعد میں ڈینگو پھیلا ، تو اس کے لئے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کو ووٹ دے کر اپنے ووٹ کو برباد نہ کریں۔

کیجریوال نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین میونسپل انتخابات میں پارٹی اپنے بدعنوانی کو چھپانے کے لئے وزیر اعظم مودی کے نام پر انتخابات لڑتی آئی ہے، لیکن اب یہ پلان کام نہیں کرے گا۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی نے 10 سالوں کی حکمرانی میں دہلی میونسپل کارپوریشن کو مکمل طور پر برباد کر دیا ہے۔

ایم سی ڈی انتخابات : بی جے پی کو ووٹ دیا تو ڈینگو کے لئے خود ہوں گے ذمہ دار: کیجریوال

ادھر دہلی کانگریس کے سربراہ اجے ماکن نے کیجریوال پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں کا سارا ٹھیکرا دوسروں پر پھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماکن نے کہا کہ کیجریوال اپنی ذمہ داریاں نبھانہیں پائے ہیں اور اس وجہ سے وہ دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔ اجے ماکن نے کہا کہ وزیر اعلی کو یہ بتانا چاہیے کہ گزشتہ تین سالوں میں انہوں نے دہلی کے لئے کیا کیا ہے۔

وہیں کیجریوال کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی کی نوپور شرما نے کہا کہ صحت ریاست کا موضوع ہے، لیکن کیجریوال زیادہ تر وقت ریاست سے ندارد رہتے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز